اُٹھ بھی جاؤ اب۔ تمہیں جگاتے ہی نہیں رہنا، ہمیں روزہ بھی رکھنا ہے، نہیں اُٹھنا تو مرو پھر، خبردار جو دوبارہ جگانے کو بولا۔ مجھے جگا جگا کر امی تھک چکیں تو دھمکی لگا کے چلی گئیں۔

دادی بتاتیں روزہ دار جنت کے دروازے باب الریان سے جنت میں داخل ہوں گے۔ چلیں پھر میں دوسرے دروازے سے چلی جاؤں گی۔ دادی کو غصہ آجاتا، اسی جواب کی توقع تھی تم سے،خود تو سب روزہ رکھ لیتے ہیں اور مجھے شرم دلاتے ہیں کہ تم روزہ نہیں رکھتی،حالانکہ میں رات سب کو باری باری پکی کر کے سوتی ہوں کہ مجھے یاد سے سحری میں جگا دینا۔

بھارتی فلموں کے معروف اداکار 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پتہ نہیں کیا ہوتا ہے سحری کے وقت میری آنکھ نہیں کھلتی۔ سب کے بار بار جگانے پہ اُٹھ بھی جاؤں تو اچھا اٹھ گئی، کہہ کر پھر سوجاتی ہوں،ایسے لگتا ساری نیند بس اسی ٹائم آتی ہے،اس میں میرا قصور ہے بھلا؟اللہ جانتا ہے روزہ چھوٹ جائے تو میں سارا دن کس طرح تڑپتی ہوں، سکون ہی نہیں آتا مجھے۔ اس کا خمیازہ پھر روزہ داروں کے لئے افطاری بنا کے ادا کرتی ہوں۔افطاری تیار کرتے ہوئے ہر چیز اچھی طرح سے چیک کر کے دسترخوان سجاتی ہوں، لیکن ستم دیکھئے عین افطاری کے وقت مجھے دسترخوان پہ اُس جگہ بٹھا دیتے ہیں جدھر تک آتے آتے چیزیں تقریباً ختم ہو جاتی ہیں۔ کہتے تمہارا کون سا روزہ تھا۔ میرے بہن بھائیوں نے مجھ پر الزام لگا رکھا ہے کہ میں روزہ اس لئے نہیں رکھتی تاکہ زیادہ کھا سکوں۔ حد ہوتی الزام تراشی کی،میں کب کھاتی ہوں کچھ؟ جو بھی کھاتی ہوں خاص اللہ کی رضا کے لئے کھاتی ہوں، کہ افطاری کرتے ہوئے روزہ داروں کو پریشانی نہ ہو۔ ورنہ افطاری سے پہلے کس دِل سے فروٹ چاٹ اور دہی بھلے کی دو پلیٹیں جھپکتی ہوں یہ میں ہی جانتی ہوں۔ پکوڑے اور سموسے بناتے ہوئے بھی بس نمک چکھنے کے لئے ہی کھانا پڑتا ہے۔سب کام کرتے ہوئے تھک جاتی ہوں یہ کسی کو نظر نہیں آتا۔ بس یہ نظر آتا ہے کہ دو گلاس ٹینگ بھی چڑھائے ہیں۔اب کام کرتے کرتے میرا بی پی لو ہو جاتا ہے، ایسے میں اگر مر مرا جاؤں تو کون بنائے گا ان کے لئے افطاریاں۔خود توسارے افطار ٹرانسمیشن دیکھنے میں مگن ہوتے ہیں۔

گزشتہ پورے ہفتے میں ڈالر کتنا سستاہوا ؟ جانئے

اللہ ایسے ظالم گھر والے کسی کو نہ دے جنہیں ہر چیز افطار میں تیار ملے اور پھر بھی وہ باتیں کریں۔ مجھے روزے نہ رکھنے کاطعنہ دینے والے بھول گئے کہ پچھلے سال بھی میں نے صرف29روزے چھوڑے تھے۔ تیسواں روزہ رکھنے کا میرا پختہ ارادہ تھا، لیکن مولویوں نے آدھی رات کو شوال کا چاند دیکھ لیا۔ آپ ہی بتائیے کیا کرتی، عید والے دن تو شیطان روزہ رکھتا ہے۔

لیکن اب جو بھی ہو میں دشمنوں کا منہ بند کرنے کے لئے روزہ رکھ کے دکھاؤں گی۔ رات پکا ارادہ کر کے سوئی تھی، لیکن یہ کیا آج پھر صبح ہوگئی۔ مجھے کسی نے جگایا ہی نہیں، میں خفا ہو رہی تھی۔

بابراعظم کو کپتانی کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے کیا مطالبہ کیا اور اس پر ڈٹ گئے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

میری ناراضی کی پرواہ کئے بغیر امی بولیں جتنا تمہیں جگایا جاتا ہے ایسے میں تو مردے بھی اُٹھ جاتے ہیں۔ چھوڑدو یہ ڈرامے بازیاں تم روزہ رکھنا ہی نہیں چاہتی۔

یہ بات ہے تو پھر آج میں آٹھ پہرہ روزہ رکھ کے دکھاؤں گی۔ مجھے روکے کوئی نہ۔ میں نے دھمکی لگاتے ہوئے کن انکھیوں سے امی طرف دیکھا۔ کوئی نہیں روکتا تم رکھنے والی بنو،امی کی بات سے شدید دُکھ ہوا۔ کوئی اِس طرح بھی کرتا ہے اپنی اولاد کے ساتھ۔

مجھے یاد ہے آخری بار رات 2 بجے کے ایف سی کا برگر کھایا تھا بس۔ افففف اتنا پہاڑ سا دن اور بھوکے پیٹ کیسے گذارہ ہو گا، میری آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے۔ اللہ اللہ کیسے ظالموں سے پالا پڑا ہے۔ کسی نے جھوٹے منہ نہیں روکا۔ یا اللہ اب تیرا ہی آسرا ہے۔ اللہ میاں جی کوشش کرتی ہوں۔ اگر بھوک لگی تو غلطی سے کچھ کھلا پلا دینا مجھے۔ گھر والوں سے مایوس ہو کر ڈائریکٹ اللہ ہی سے التجا کی۔ دن کا ایک بجا ہے اور مجھے بھوک سے چکر آنے لگے ہیں۔ آنتیں قل ھوااللہ پڑھ رہی ہیں۔ ایک نظر فریج کو دیکھتی ہوں، جس کے اندر طرح طرح کی نعمتیں رکھی ہیں تو ایک نظر گھڑی کو۔ جس کی سوئیاں بتا رہی ضبط کا امتحان ابھی اور ہے۔

ایف آئی اے نے جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

میرا تو سر درد سے پھٹ رہا ہے،اُٹھنے کی ہمت بھی نہیں رہی۔ کیا میں کبھی اپنے پیروں پہ کھڑی ہو سکوں گی۔ مجھے لگ رہا میرا آخری وقت آگیا ہے۔اس لئے اگلے پچھلے گناہوں کی معافی مانگ کر میں تو کلمہ بھی پڑھ لیا۔ اللہ جی اُٹھانا ہے تو اُٹھا لیں، لیکن اِس طرح بھوک سے تو نہ ماریں۔ دن کے پونے چار بجے ہیں بس اللہ میاں جی اب روزہ کھول دیجئے۔ مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا۔ کوئی ہے جو مسجد سے جا کر اعلان کرے کہ افطاری کا ٹائم ہو گیا۔ لوگ تو غلطی سے اتنا کچھ کھا جاتے مجھے تو غلطی بھی نہیں لگ رہی۔ یا اللہ اِس بار تو غلطی لگ جائے آگے میری توبہ جو میں روزہ رکھوں۔ میں دِل ہی دِل میں اللہ سے فریاد کر رہی تھی۔ کہ منہ سے تو کچھ بولا ہی نہیں جا رہا تھا۔ اب تو آواز بھی بند ہو چکی تھی۔ میں نڈھال ہو کر پڑی تھی۔ کہ چھوٹی بہن اٹھانے آئی آپی آجاؤ، روزہ کھلنے میں پانچ منٹ رہ گئے ہیں، لیکن مجھ سے تو اُٹھا ہی نہیں گیا۔ رنگ پیلا زرد ہو چکا تھا۔ تقریباً گھسیٹ کر مجھے دسترخوان تک لایا گیا۔ سب میری آؤ بھگت کرنے لگے،لیکن یہ کیا روزہ کھلنے کے باوجود مجھ سے کچھ نہ کھایا گیا۔ امی نے زبردستی سموسہ پلیٹ میں رکھ کے دیا جسے منہ میں رکھتے ہی قے آگئی اور اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ یعنی میں بیہوش ہو چکی تھی۔اسے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں اور خبردار جو دوبارہ کبھی روزہ رکھا۔ مجھے طعنے دینے والوں کے منہ بند ہوچکے تھے اور طنز کی جگہ تفکر نے لے لی تھی۔

سلیکٹرز شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم، ذرائع

QOSHE -   میرا پہلا روزہ  - زیبا شہزاد
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

  میرا پہلا روزہ 

18 0
30.03.2024

اُٹھ بھی جاؤ اب۔ تمہیں جگاتے ہی نہیں رہنا، ہمیں روزہ بھی رکھنا ہے، نہیں اُٹھنا تو مرو پھر، خبردار جو دوبارہ جگانے کو بولا۔ مجھے جگا جگا کر امی تھک چکیں تو دھمکی لگا کے چلی گئیں۔

دادی بتاتیں روزہ دار جنت کے دروازے باب الریان سے جنت میں داخل ہوں گے۔ چلیں پھر میں دوسرے دروازے سے چلی جاؤں گی۔ دادی کو غصہ آجاتا، اسی جواب کی توقع تھی تم سے،خود تو سب روزہ رکھ لیتے ہیں اور مجھے شرم دلاتے ہیں کہ تم روزہ نہیں رکھتی،حالانکہ میں رات سب کو باری باری پکی کر کے سوتی ہوں کہ مجھے یاد سے سحری میں جگا دینا۔

بھارتی فلموں کے معروف اداکار 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پتہ نہیں کیا ہوتا ہے سحری کے وقت میری آنکھ نہیں کھلتی۔ سب کے بار بار جگانے پہ اُٹھ بھی جاؤں تو اچھا اٹھ گئی، کہہ کر پھر سوجاتی ہوں،ایسے لگتا ساری نیند بس اسی ٹائم آتی ہے،اس میں میرا قصور ہے بھلا؟اللہ جانتا ہے روزہ چھوٹ جائے تو میں سارا دن کس طرح تڑپتی ہوں، سکون ہی نہیں آتا مجھے۔ اس کا خمیازہ پھر روزہ داروں کے لئے افطاری بنا کے ادا کرتی ہوں۔افطاری تیار کرتے ہوئے ہر چیز اچھی طرح سے چیک کر کے دسترخوان سجاتی ہوں، لیکن ستم دیکھئے عین افطاری کے وقت مجھے دسترخوان پہ اُس جگہ بٹھا دیتے ہیں جدھر تک آتے آتے چیزیں تقریباً ختم ہو جاتی ہیں۔ کہتے تمہارا کون سا روزہ تھا۔ میرے بہن بھائیوں نے مجھ پر الزام لگا رکھا ہے کہ میں روزہ........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play