ملک بھر میں جاری پی ایس ایل میلہ اپنی تمام تر خوبصورتیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈپی ایس ایل ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہمیشہ کی طرح چھ ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل ٹرافی کے حصول کے لئے مقابلے ہوئے۔حسب معمول دنیابھر کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اگر دیکھا جائے تو لاہور قلندر جو سابقہ چیمپینٰ تھی لیکن حالیہ پی ایس ایل ایڈیشن میں ناکامی سے دوچار ہوئی جس کی وجہ لاہور قلندر کی ناقص ترین کارکردگی تھی۔یقینا حالیہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی ناقص ترین کارکردگی نے لاہور قلندر کے مداحوں کے دل توڑ دئیے اور ہمیں بھی لاہور میں ہی لاہور قلندرز کا ایک میچ دیکھنے کا موقع ملا۔ہمارے پیارے صاحبزادے مصطفی شامی کے پر زور اصرار پہ میچ دیکھا اور میچ کے پاس جناب مصطفی صاحب نے اپنے دادا ابو سے خصوصی طور سے منگوائے اور وی وی آئی پی بکس کے چار پاس جناب عثمان شامی صاحب کی وساطت سے موصول ہوئے۔

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی مذمت

مصطفی شامی صاحب کے ہمراہ ہم بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ مصطفی شامی کے ایک دوست ایان اور مصطفی شامی صاحب کے ماموں عثمان بھٹی بھی میچ دیکھنے ہمارے ہمراہ تھے اور انتہائی سخت سکیورٹی چیکنگ کے عمل سے گزر کے ہمیں اپنے مطلوبہ بکس تک پہنچنا پڑا اور جہاں ہم نے بیٹھ کے میچ دیکھا وہ چیئرمین بکس تھا اور اسی پی ایس ایل میچ میں جناب ڈی آئی جی صاحب لاہور عمران کشمور صاحب بھی اپنی فیملی کے ہمراہ میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے اور پولیس اہلکاروں نے وی وی آئی پی بکس کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا تھا اور بکس کے سامنے ہی ٹیرس تھا جس پہ بچے تو بچے بڑے بھی موجود تھے اور نعرے بھی لگا رہے تھے اور جناب مصطفی شامی صاحب بھی اپنے دوست کے ساتھ ٹیرس پہ چلے گئے اور نعرے لگانے لگے۔ میچ لاہور اور کراچی کے درمیان تھا جو کراچی نے جیت لیا اس موقع پہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا تھا اور یوں کہا جائے کہ تل دھرنے کی بھی جگہ نا تھی تو غلط نا ہو گا۔ وی وی آئی پی بکس میں مہمانوں کی خاطر کے لئے چائے و سموسے پیش کئے گئے اور بعد ازاں بریک ٹائم میں حلیم نان اور چکن کباب بطور ڈنر پیش کیا گیا اور انتہائی سخت سکیورٹی میں لاہور اور کراچی کا میچ کھیلا گیا بلکہ ہمیشہ کی طرح ہی تمام میچ انتہائی سخت سکیورٹی میں کھیلے گئے۔ پی ایس ایل میلے میں انتہائی سخت سکیورٹی کے لئے پولیس پاک فوج و رینجرو کے جوان بھی مبارکباد کے مستحق ہیں اور یقینا پی ایس ایل میلہ اسلام آباد کی فتح پہ اختتام پذیر ہوا اور ہماری کیا سب کی ہی یہی دعا ہے کہ ملک بھر میں اسی طرح سے ہر سال پر امن طریقے سے پی ایس ایل میلے کا انعقاد ہوتا رہے اور شائقین کرکٹ اسی طرح سے لطف اندوز و محظوظ ہوتے رہیں تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔

سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جلد بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

QOSHE - پی ایس ایل میلہ اختتام پذیر - فیصل شامی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پی ایس ایل میلہ اختتام پذیر

10 0
20.03.2024

ملک بھر میں جاری پی ایس ایل میلہ اپنی تمام تر خوبصورتیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈپی ایس ایل ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہمیشہ کی طرح چھ ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل ٹرافی کے حصول کے لئے مقابلے ہوئے۔حسب معمول دنیابھر کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اگر دیکھا جائے تو لاہور قلندر جو سابقہ چیمپینٰ تھی لیکن حالیہ پی ایس ایل ایڈیشن میں ناکامی سے دوچار ہوئی جس کی وجہ لاہور قلندر کی ناقص ترین کارکردگی تھی۔یقینا حالیہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی ناقص ترین کارکردگی نے لاہور قلندر کے مداحوں کے دل توڑ دئیے اور ہمیں بھی لاہور میں ہی لاہور قلندرز کا ایک میچ دیکھنے کا موقع ملا۔ہمارے پیارے........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play