آج کی تراویح میں پڑھے جانے والے قرآن ِ پا ک کی تفہیم
چوتھی تراویح
سورۃ الانعام…… 6 ویں سورت
سورۃ انعام نزول کے لحاظ سے مکی سورت ہے۔ 166 آیات اور 20رکوع ہیں۔ پہلے بارہ رکوع ساتویں پارہ میں اور باقی آٹھ رکوع آٹھویں پارے میں شامل ہیں۔ اس سورت مبارکہ کا اصل موضوع توحید الٰہی ہے۔ اس میں مشرکین کی ان رسوم کابھی ذکر ہے جو ان میں مروج تھیں۔ مشرکین کی ازلی بدبختی کا ذکر کر کے توحید کے دلائل دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی مشرکین کی حرام سے رغبت کا بھی بیان ہے۔ اسی طرح اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے انجام کا بھی تذکرہ ہے۔ کفار کی اس ذلیل خواہش کا بھی تذکرہ کیاگیا ہے کہ ”رسالت جیسا عظیم منصب اور اس کے انعامات ان کو بھی دیئے جائیں“۔
دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی، حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی کفار کے اس اعتراض کا جواب بھی ہے کہ تبلیغ کے لئے فرشتے کیوں نہیں آئے۔ کفار تو ان پر بھی اعتراض کرتے اور اگر کاغذ پر لکھا ہوا نازل ہوتاتو اس پر بھی اعتراض ہوتا کہ وہ تو جادو ہے۔ اللہ کی نافرمانی سے تباہی اوربربادی ہے، جس کی شہادت تباہ شدہ قوموں کے کھنڈروں سے ہو سکتی ہے۔ مسلمان بن کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ہو سکتی ہے اور اسلام کے معنی ہی اطاعت کے ہیں اور آپﷺ فرما دیں کہ مجھے حکم دیاگیا ہے کہ میں سب سے پہلے اللہ کی اطاعت کروں۔ وہ حکمت والا اور خبروالا ہے۔ ہمیشہ یہ ہوا کہ انبیاء علیہ السلام تشریف لائے تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا اور انہیں جھٹلایا اس لئے وہ برباد ہوئے اور دنیا کے عیش کی وجہ سے خدا کو بھول گئے، پھر عذاب الٰہی نے ان کو پکڑ لیا اورا للہ کی گرفت سے کوئی شخص باہر نہیں۔ آپﷺ فرما دیں کہ کبھی تم نے یہ بھی سوچا........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website