پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہْ اچھے ہی ہونگے اور ہم بھی یقینا اچھے ہی ہیں اور یہ بھی بتلا دیں کہ ہماری تاریخ پیدائش چھ فروری ہے اور ایک دفعہ پھر چھ فروری کی تاریخ آئی اور گزر گئی اور ہمْ الیکشن میں مصروف رہے اس وجہ سے ہر سال کی طرح اس سال اپنی سالگرہ کی تقریبات موخر کر دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سات آٹھ سال سے ہم اپنی سالگرہ کے روز محفل میلاد مصطفی ؐکا بھی باقاعدگی سے انعقاد کرتے ہیں اور بارہ ربیع الاول پہ تو پروگرام ہو گیا لیکن چھ فروری کا پروگرام جو تھا وہ ابھی موخر ہو گیا۔چھ فروری ہماری تاریخ پیدائش ہے لیکن چھبیس فروری کو ہمارے ہر دلعزیز پیارے بھائی معروف فلم سٹار معمر رانا کی کی تاریخ پیدائش ہے اور معمر رانا جنہیں پیار سے ہم سب دوست مومی کہتے ہیں بچپن سے ہمارے ساتھ ہیں اور فرصت کے لمحات میں بہت سا وقت اکٹھے گزارتے ہیں اور یقینا دنیا بھر کے لئے فلم اسٹار معمر رانا ہیں لیکن ہم سب پرانے دوستوں کے لئے مومی ہیں اور مومی اس وقت پاکستان کے واحد ہیرو ہیں جنہوں نے ابتک ساڑھے تین سو پاکستانی فلموں میں کام کیا اور اداکاری کے جوہر دکھلائے اور چھوٹا ہو بڑا ہو اسکول کی لڑکی ہو یا خاتون خانہ ہو یا پھر مزدور یا غریب کسان ہو سب ہی معمر کی اداکاری کو پسند ہیں۔ یقینا ا مومی ہی واحد اداکار ہے جس کے کندھوں پہ پوری فلم انڈسٹری کا بوجھ آن پڑا اور یقینا یہ کہنا غلط نہیں کہ مومی نے فلم انڈسٹری کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا۔معمر رانا سے ہمارا مسلسل رابطہ رہتا ہے اور مومی سے ہونے والی ملاقاتوں میں معمر رانا کی شو بز کی سرگرمیوں سے آگاہی رہتی ہے اور یقینا فلموں کے علاوہ مومی نے بہت سے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور فلم کی طرح ڈرامہ بینوں کو بھی اپنے فن سے دیوانہ سا بنا دیا۔معمر رانا آج بھی بے شمار فلموں،ڈراموں میں اداکاری کر رہا ہے اور مومی کے چاہنے والے پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ ہمارے پیار ے بھائی مومی کی سالگرہ پہ ہماری یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے بھائی کو یو نہی شب و روز ترقی و کامیابی عطاء فرمائے اور ہمارا اور ہمارے بہت سے دوستوں کا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ فلمی دنیا میں طویل تر خدمات انجام دینے اور چوڑیاں جیسی لازوال سپر ہٹ فلم میں اداکاری سے شائقین کے دلوں میں گھر کرنے پہ ہمارے پیارے دوست کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائے اور پیارے ملک کے لئے بھی یہی دعا کہ اللہ پاک ہمارے پیارے وطن کو بھی یونہی قائم و دائم و سلامت رکھے آمین ثمْ آمین۔

امریکا نے قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی

QOSHE -       دعا ہے پیارے بھائی کے لئے  - فیصل شامی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

      دعا ہے پیارے بھائی کے لئے 

8 1
29.02.2024

پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہْ اچھے ہی ہونگے اور ہم بھی یقینا اچھے ہی ہیں اور یہ بھی بتلا دیں کہ ہماری تاریخ پیدائش چھ فروری ہے اور ایک دفعہ پھر چھ فروری کی تاریخ آئی اور گزر گئی اور ہمْ الیکشن میں مصروف رہے اس وجہ سے ہر سال کی طرح اس سال اپنی سالگرہ کی تقریبات موخر کر دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سات آٹھ سال سے ہم اپنی سالگرہ کے روز محفل میلاد مصطفی ؐکا بھی باقاعدگی سے انعقاد کرتے ہیں اور بارہ ربیع الاول پہ تو پروگرام ہو گیا لیکن چھ فروری کا پروگرام جو تھا وہ ابھی موخر ہو گیا۔چھ فروری ہماری تاریخ پیدائش ہے لیکن چھبیس فروری کو ہمارے........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play