We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

’’ہیرو سے زیرو‘‘

4 0 0
09.11.2018

گزرے دِنوں سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی اور’’قومی ہیرو‘‘ ،اپنے وقت میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر ،دانش کنیریا نے چھ سال تک بے گناہی کا راگ الاپنے کے بعد بالآخر تسلیم کرلیا کہ ان پر لگائے گئے سپاٹ فکسنگ کے الزامات درست ہیں۔تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریاانگلش کلب الیکس کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے،انٹر نیشنل کرکٹ میں سرگرم اور لاکھوں کی آمدن کے ساتھ پرتعیش زندگی گزارنے والے کھلاڑی تھے۔ کروڑوں شائقین کے آئیڈیل اور ہیرو،اپنے والداور خاندان کا فخر تھے۔لاکھوں کما رہے تھے اور سیدھے راستے چلتے رہتے تو نہ صرف کروڑوں کماتے،بلکہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ کوچ، انسٹرکٹر یا ٹیم منیجر بن کر بھی باعزت کمائی کرتے رہتے، لیکن بُرا ہو لالچ کا، معلوم نہیں ان کو کتنی دولت درکار تھی اور وہ بھی فوری۔

سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو حلال کر بیٹھے۔مشہور بکی انوبھٹ سے یاری گانٹھ لی،اس سے رقم لے کر اپنے پیشے اور وطن سے غداری کرتے رہے۔نہ صرف خود بلکہ اپنے انگلش کلب الیکس........

© Daily Pakistan (Urdu)