سیاسی میوزیکل چیئر میں باری کبھی بھی آ سکتی ہے
سرزمین پاکستان پر ایک لمبے عرصے تک معصوم سسکیوں اور ناتمام حسرتوں کا رُومانس چلتا رہا ہے جبکہ دوسری طرف اقتدار میں شراکت داری کے لیے سرگرداں اشرافیہ نے اپنی عمدہ اداکاری سے کئی عشروں تک بے چارے عوام کو بے وقوف بنائے رکھا۔بد قسمتی سے اس بھیانک سفرکے دوران یہاں بسنے والوں کے لیے شب و روز ایک ہی انداز میں طلوع اور غروب ہوتے رہے ہیں۔نہ کسی کی جواب دہی ہوئی، نہ سرزنش ہوئی نہ قیامت ٹوٹی اورنہ ہی کوئی پشیمان ہوا۔بس ایک زندگی کا پہیہ تھا جو چلتا رہا اوربس چلتا رہا۔جس میں خواص لوٹتے رہے اور عوام لُٹتے رہے۔
سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے والے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پیپلز پارٹی نے پارٹی سے نکال دیاکہا جاتا ہے کہ حسن دیکھنے والی آنکھ میں ہوتا ہے۔ ایسا ہی بہترین نظریہ اور مثبت فکر،انسان کے دل و دماغ میں ہوتی ہے۔خوش قسمتی سے نیا سورج ایک نئی صبح کے ساتھ طلوع ہونے جا رہا ہے اور لُٹیروں کے احتساب کا دن نزدیک آرہاہے۔ چند دن کے بعد عوام کو ایک بار پھر سے موقع مل رہا ہے کہ وہ بدکردار وں کو انجام تک پہنچائیں۔اس موقع پر لات و منات کے بُت بڑے بڑے گرزوں سے توڑے جا سکتے ہیں چنانچہ اسی خدشے کے پیش نظر ہمارے سیاسی میدان میں ہر طرف آہ و بکا اور چیخ و پُکار سنائی دے رہی ہے۔یاد رکھیں!زندگی کا ہر قدم ایک بہترین سبق ہوتا ہے اور........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website