شادی کسی کا بھی ذاتی عمل ہے اور اس پہ کوئی بھی تبصرہ کسی بھی سنجیدہ فطرت شخص کے لئے کوئی پسندیدہ عمل ہر گزنہیں ہو سکتا، لیکن شعیب ملک کے حالیہ نکاح سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تعلق چونکہ کسی نہ کسی طرح ملکی وقار کے ساتھ بھی ہے اس لئے اِس پہ بات ضرور کی جانی چاہئے۔ثانیہ مرزا سے شادی کرنے سے قبل بھی شعیب کی ایک شادی منظر عام پر آئی تھی، جس سے یہ عرصے تک زیر عتاب بھی رہا اور بالآخر یہ معاملہ رفع دفع ہو گیا اور پھر ٹینس کے حوالے سے شہرت رکھنے والی بھارتی مقبول کھلاڑی ثانیہ مرزا سے اس کی شادی ہوئی جسے دونوں ملکوں کے میڈیا پر بہت پذیرائی ملی۔ پاکستانیوں نے اسے پورے ملک کی بہو قرار دیا اور بھارتیوں نے اسے دِل سے قبول تو نہیں کیا، لیکن کوئی ناپسندیدہ صورتحال بھی کبھی پیش نہیں آئی۔ شعیب عمومی صلاحیت کا حامل پاکستانی کرکٹر ہے، جس کے کریڈٹ پر کوئی غیر معمولی ریکارڈ تو نہیں، لیکن ثانیہ مرزا بھارت کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے والی ٹینس پلیئر ہیں۔شعیب ملک جیسے پاکستان میں بے شمار ہیں لیکن ثانیہ جیسی پورے بھارت میں ابھی تک کوئی سامنے نہیں آ سکی۔شعیب کا پاکستانی لڑکیوں کو چھوڑ کر کسی بھارتی سے شادی کرنا کوئی بڑا کارنامہ نہیں، لیکن ثانیہ کا بھارتی لڑکوں کو چھوڑ کر کسی پاکستانی کا انتخاب کرنا بہت بڑا فیصلہ تھا۔2010ء سے شروع ہونے والا یہ بندھن ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قائم رہا اور بالآخراپنے منطقی اختتام کو پہنچا اور شعیب ملک نے اب ایک پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سے نکاح کا اعلان کر دیا، جن کے ساتھ ایک عرصے سے وہ میڈیا شوز میں دکھائی دے رہا ہے اور اب یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اِسی اداکارہ کو شوز میں بلائے جانے پر پچھلے کچھ عرصے سے چینل انتظامیہ سے اصرار بھی کرتا۔ شعیب اور ثانیہ کی شادی کے عرصے کے دوران دونوں نے میڈیا کے دونوں ملکوں میں ہونے والے شوز میں اکٹھے شرکت بھی کی اور کئی ایک کی میزبانی بھی۔ بیٹے اذہان سے ملاقات کے لئے اکثر ان کا پڑاؤ دبئی میں ہی ہوتا۔ بات ایک تعلق کے ختم ہونے یا دوسرے کے آغاز ہونے کی نہیں بلکہ اس کے ساتھ جڑی ہوئی پہچان کی ہے جو آپ کا ملک یا کوئی ادارہ آپ کو دیتا ہے، جس کی بدولت آپ ایک عام سے انسان سے خاص اہمیت حاصل کر لیتے ہیں۔ سیالکوٹ کی گلیوں اور گراؤنڈز میں کرکٹ کھیلنے والے شعیب ملک کو کون جانتا تھا لیکن جب اس کو ملکی نمائندگی کرنے کا موقع ملا تو دنیا اس کو جاننے لگی۔ جب آپ کی ذات کے ساتھ کسی ادارے، شعبے یا اس سے بڑھ کر ملک کا وقار جڑ جاتا ہے تو پھر آپ کا ہر عمل اسی احتیاط کا متقاضی ہونا چاہیے کہ اب ہر کام انفرادی نہیں،بلکہ بڑے کینوس پر اثرات کا حامل ہو گا۔ہمارے ہاں بیشتر کرکٹرز زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوتے اور یہ کھیل مہارت کے لئے جس محنت کا متقاضی ہے اس میں اکثر کو تربیت کا وقت بھی نہیں مل پاتا اور یہیں سے خرابی کا آغاز ہوتا ہے۔ جب کم علمی، عدم تربیت اور شہرت کا امتزاج ہو جائے تو عملی کج فہمیوں کے حوالے سے ہر طرح کی توقع کی جا سکتی ہے۔

پاکستان کاغزہ جنگ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

اب جبکہ اس شادی کو کم و بیش 13سال کا عرصہ گزر چکا تھا جس میں انہیں اللہ نے بیٹے کی نعمت سے بھی نوازا جو دونوں کے تعلق کو قائم رکھنے کے لئے مضبوط جواز رکھتا تھا،لیکن فیم کے راستے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنتی۔ شعیب کا میڈیا شوز میں اپنایا جانے والا انداز دن بدن کاؤ بوائے کی شکل اختیار کرتا جا رہا تھا، جس کے کلپ ان دنوں وائرل ہو رہے ہیں۔ ایک شو میں شعیب اختر بطور ہوسٹ اس سے پو چھ رہا ہے کہ اپنی پسند کی کوئی پانچ اداکاراؤں کے نام بتائیں، جس سے ہمارے میڈیا کے بیک کیمرہ بیٹھے ہوئے لوگوں کی ذہنیت اورپستی کا اندازہ بھی کیا جا سکتا ہے۔اِس سوال کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ پانچ بہت کم ہیں اس لئے ان کا نام لے کے دوسری سب کو ناراض نہیں کرنا چاہتا جس سے اس کی ذہنی حالت کو سمجھنا مشکل نہیں۔ ثانیہ مرزا نے اس وقت جس صبر تحمل اور ایک سنجیدہ اور سلجھی خاتون کا کردار ادا کیا ہے اس نے دونوں اطراف کے معاشرے کو آئینہ دکھایا ہے کہ عورت اتنی مضبوط بھی ہو سکتی ہے۔سوشل میڈیا پر اس کی شادی کے اعلان پر جوابی نیک تمناؤں کی ٹویٹ نے اس کا قد سپورٹس مین سے بطور انسان کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اسے بھارت کے پاکستان مخالف حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر اس کی خاموشی اور ثابت قدمی اس کی قدر میں بے پناہ اضافہ کر رہی ہے۔ثانیہ کے پاس بھی کتاب لکھنے کو بہت کچھ ہو گا، لیکن وہ کبھی بھی پیسوں کی خاطر ریحام کی طرح کتاب نہیں لکھے گی کہ وہ خود شعیب سے بہت بڑی سٹار ہے بلکہ شاید شعیب کے کیریئر کو کچھ آگے بڑھانے میں اس شادی کے تعلق نے بھی بہت کردار ادا کیا۔ شعیب نے یہ فیصلہ کرتے وقت بھی اس رشتے سے جڑی ہوئی نزاکتوں کو پیش نظر نہیں رکھا اور نہ ہی اب اس تعلق کو ختم کرتے ہوئے عقلمندی کا مظاہر ہ کیا۔ مقام حیرت ہے کہ انڈیا میں عامر خان نے پی۔کے فلم بنا کر بھارتیوں کو یہ باور کروا نے کی کوشش کی کہ پاکستانی لڑکے دھوکہ نہیں دیتے اور اسے ثابت بھی کیا لیکن ایک پاکستانی کرکٹر نے اسے غلط ثابت کر کے اس کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا۔ شعیب کی نئی دلہن کے ساتھ بغلگیر ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جواب میں ثانیہ کی نیک جذبات کی ٹویٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ بھارت ہم سے معیشت، تعلیم، ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں اخلاقی رویوں میں بھی بہت پیچھے چھوڑ گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے الیکشن کیلئے 30 کروڑ روپے مانگ لیے

QOSHE -       عدم تربیت اور شہرت کا امتزاج - سرور حسین
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

      عدم تربیت اور شہرت کا امتزاج

12 0
27.01.2024

شادی کسی کا بھی ذاتی عمل ہے اور اس پہ کوئی بھی تبصرہ کسی بھی سنجیدہ فطرت شخص کے لئے کوئی پسندیدہ عمل ہر گزنہیں ہو سکتا، لیکن شعیب ملک کے حالیہ نکاح سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تعلق چونکہ کسی نہ کسی طرح ملکی وقار کے ساتھ بھی ہے اس لئے اِس پہ بات ضرور کی جانی چاہئے۔ثانیہ مرزا سے شادی کرنے سے قبل بھی شعیب کی ایک شادی منظر عام پر آئی تھی، جس سے یہ عرصے تک زیر عتاب بھی رہا اور بالآخر یہ معاملہ رفع دفع ہو گیا اور پھر ٹینس کے حوالے سے شہرت رکھنے والی بھارتی مقبول کھلاڑی ثانیہ مرزا سے اس کی شادی ہوئی جسے دونوں ملکوں کے میڈیا پر بہت پذیرائی ملی۔ پاکستانیوں نے اسے پورے ملک کی بہو قرار دیا اور بھارتیوں نے اسے دِل سے قبول تو نہیں کیا، لیکن کوئی ناپسندیدہ صورتحال بھی کبھی پیش نہیں آئی۔ شعیب عمومی صلاحیت کا حامل پاکستانی کرکٹر ہے، جس کے کریڈٹ پر کوئی غیر معمولی ریکارڈ تو نہیں، لیکن ثانیہ مرزا بھارت کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے والی ٹینس پلیئر ہیں۔شعیب ملک جیسے پاکستان میں بے شمار ہیں لیکن ثانیہ جیسی پورے بھارت میں ابھی تک کوئی سامنے نہیں آ سکی۔شعیب کا پاکستانی لڑکیوں کو چھوڑ کر کسی بھارتی سے شادی کرنا کوئی بڑا کارنامہ نہیں، لیکن ثانیہ کا بھارتی لڑکوں کو چھوڑ کر کسی پاکستانی کا انتخاب کرنا بہت بڑا فیصلہ تھا۔2010ء سے شروع ہونے والا یہ بندھن ایک........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play