یہ دیکھ کہ تجھ پہ کوئی الزام نہیں آئے
شہر میں دانائی و شعور کا جیسے کال پڑ چکا ہے۔ دوسرے لفظوں میں دلیل اب اتنی بازی گر نہیں رہی کہ سیاہ کو سفید دکھا سکے یا رنگوں کو یوں گڈ مڈ کر دے کہ صرف ایک رنگ ہی دکھائی دے۔ زندگی کی حقیقت یا سچ کے افسانے کو جھوٹ کا ون لائنر بیانیہ کھا گیا ہے۔ہیرو لمبی لمبی تقاریر کے شوقین، مثالیت کے مضمون پڑھنے پر مصر اور ولن کے ہاتھ چور، ڈاکو، بد دیانت کا ون لائنر paid contant ہے جو آپ کے ہزار بار رد کرنے پر بھی آپ کے سامنے آتا رہتا ہے اور کم زور دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسی کا نتیجہ ہے کہ ہر شخص لڑنے مارنے پر تیار اور دوسروں پر فتح پانے کا طالب ہے۔شاید ان کے نزدیک چھوٹی چھوٹی نیکیاں پانے کی واحد امید جہاد کی ایک یہ ہی صورت ہے۔ اورتڑپنے پھڑکنے کی توفیق کا مطلب ایسا ہی شور و غوغا ہے۔میٹرو میں سفر کرنے والی بچیاں اکثر یہ شکایت کرتی ہیں کہ لڑکے گروپ کی صورت بدزبانی اور گالی کی زبان میں واہیات ماحول بنائے رکھتے ہیں۔کئی صورتوں میں وہ بس کا دروازہ بھی نہیں کھولنے دیتے۔ ہر اسٹیشن پر روزانہ کی بنیاد پر چوری، خاص طور پر موبائل چوری کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔لیکن ایسی تجاوزات کے خلاف نہ کوئی آپریشن ہے اور نہ ہی ان کی روک تھام کا کوئی بندوبست۔تعلیمی اداروں سے دفاتر تک ایسے چیخنے والے ون........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website