سال 2023 کا سورج غروب ہو چکا اور نئے سال2024 کا سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہو چکا، دنیا بھر کی طرح وطن عزیز میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کرنے کے لئے شہر شہر، گلی گلی تقریبات منعقد ہوئیں۔نئے سال کا آغاز کرنے کیلئے ملک بھر میں ہوٹلو ں کے کمرے انتہائی مہنگے داموں صرف ایک رات کے کرائے پہ دیے گئے۔ نئے سال کے نام پہ ہونے والی تقریبات میں نوجوان نسل نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس کا پہرہ انتہائی سخت کر دیا گیا۔ سڑکوں پہ پلٹ بازی کی اجازت نا تھی لیکن بڑے بڑے ہوٹلو میں مخصوص طبقہ فکر کے افراد کو ہر قسم کی آزادی حاصل تھی۔ہم نے بھی مری میں نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ گزشتہ سال کی طرح سال 2023 کا آخری دن اور نئے سال 2024 کا پہلا دن مری میں گزرا اور ہر سال کی طرح مصطفی اسد اور عبداللہ بھی ہمارے ہمراہ تھے۔ مری میں قیام کشمیر پوائنٹ پہ واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں کیا اور رات گئے مال روڈ کا نظارہ بھی کیا۔مری شہر کے دل مال روڈ پہ پولیس اور پاک فوج کے اہلکار بھی موجود تھے اور مال روڈ پہ بہت بڑی تعداد نوجوانوں کی نظر آ رہی تھی اور چھیڑ چھاڑ کے خدشہ کے باعث اعلیٰ حکام کی طرف سے بارہ بجنے سے پہلے ہی خواتین اور فیملیز کا داخلہ محدود کر دیا گیا۔ مقامی پولیس اہلکار رات بارہ بجے سے پہلے فیملیز کو مال روڈ پہ سفر کرنے سے روکتے رہے کیونکہ مال روڈ پہ عوام کا بے پناہ رشْ تھا اور اسی رش کے باعث ہم بھی مال روڈ پہ اپنے پسندیدہ ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد مال روڈ سے کافی پی۔ اسد شامی،عبداللہ اور مصطفی نے کھلونوں کے لئے ضد کی اور کھلونے لینے کے بعد ہم واپس کمرے میں آئے اور تقریبا گیارہ بجے کمرے سے دوبارہ نکلے اور گاڑی پہ مال روڈ کا چکر لگاتے ہوئے واپس کشمیر پوائنٹ پہنچ گئے اور جب نئے سال کا آغاز ہوا تو ہم کشمیر پوائنٹ پہ بچوں کے ساتھ چائے پی رہے تھے اور بارہ بجتے ہی مصطفی اسد نے ہمیں ہیپی نیو ائیر کہا۔ مری شہر کی خاصیت مہنگائی بھی ہے ویسے تو ملک بھرمیں مہنگائی بے شمار ہے لیکن شہر مری کے ہوٹل مالکان اور دکان دار دونوں ہاتھوں سے دور دراز سے آئے سیاحوں کو لوٹنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور انتظامیہ مری میں طوفانی مہنگائی پہ قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے۔نئے سال کی آمد پہ سب کی طرح ہماری بھی یہی دعا تھی کہ آنے والا سال خوشیوں بھرا سال ہو آمین ثم آمین۔

اقرا کنول کو شادی کے بعد پہلا جھٹکا ؟ یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا

QOSHE -         نیا سال خوشیوں بھرا ہو  - فیصل شامی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

        نیا سال خوشیوں بھرا ہو 

9 1
02.01.2024

سال 2023 کا سورج غروب ہو چکا اور نئے سال2024 کا سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہو چکا، دنیا بھر کی طرح وطن عزیز میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کرنے کے لئے شہر شہر، گلی گلی تقریبات منعقد ہوئیں۔نئے سال کا آغاز کرنے کیلئے ملک بھر میں ہوٹلو ں کے کمرے انتہائی مہنگے داموں صرف ایک رات کے کرائے پہ دیے گئے۔ نئے سال کے نام پہ ہونے والی تقریبات میں نوجوان نسل نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس کا پہرہ انتہائی سخت کر دیا گیا۔ سڑکوں پہ پلٹ بازی کی اجازت نا تھی لیکن بڑے بڑے ہوٹلو میں........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play