جس گھڑی کا تھا انتظار سارے پاکستان کو وہ گھڑی لگتا ہے اب آنے کو ہے جی دوستوں سب کو انتظار تھا انتخابات کا اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ پہلے مقرر کر دی گئی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن ہونگے لیکن شیڈول نہیں دیا گیا تھا لیکن اب اچانک الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا اور شیڈول جاری ہوتے ہی عوام کے چہروں پہ خوشیاں دوڑ گئیں اور انتخابی شیڈول کے حوالے سے اسلام آباد سے میڈم زہرا صدیق کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2024ءکا شیڈول جاری کاغذات نامزدگی 19 دسمبر سے حاصل کیے جا سکیں گے الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے الیکشن کمیشن . امیدواروں کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی الیکشن کمیشن امیدواروں کی انتخابی فہرستیں 23 دسمبر کو ا?ویزاں کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن .کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر تین جنوری جنوری تک اپیل دائر کی جا سکے گی .عام انتخابات کے لیے پولنگ ا?ٹھ فروری 2024 کو ہوگی اور یقینا خوشی کی خبر ہے کہ بالآخر انتخابات کا اعلان ہوا اور ہمیں بھی خوشی ہے کہ انتخابات کے لئے شیڈول دے دیا گیا اور ہم بھی پاکستان مسلم لیگ کے سائے تلے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں اور یقینا ہم نے پہلے بھی حلقہ پی پی 161 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اور دیگر امیدواران کی طرح انتخابی نشانات بھی الاٹ ہو چکے تھے اور پہلے ہمیں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے حکم دیا گیا تھا کہ امیدواران کے کاغزات نامزدگی سنبھال کے رکھیں لیکن اب ہماری اپنے حلقے کے ریٹرننگ افسران سے بات ہوئی تو جواب ملا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ کاغذات اور جمع کروائی گئی فیس واپس لینا چاہتا ہے وہ واپس لے سکتے ہیں اور نئے سرے سے کاغذات جمع کرائیں، یقینا یہ امیدواران کے لئے افسوس بھری خبر ہے کہ تمام عمل مکمل ہونے کے باوجود بھی اب دوبارہ نئے کاغذ جمع کروائے جا ئینگے اور اس پر بھی ہمارا اور بہت سے دوستوں کا خیال ہے کہ جن امیدواران کے کاغذ پہلے ہی جمع ہیں اور تمام پراسیس بھی مکمل ہو چکا ہے تو سارا عمل دوبارہ کرنے کی کیا ضرورت ہیں جنکے کاغذ پہلے ہی جمع ہیں انکے کاغذ جمع تصور کئے جائیں اور یقینا ایسے امیدواران جن کے کاغذ جمع ہو چکے ان سے دوبارہ کاغذات نامزدگی وصول کرنا بھی سراسر زیادتی ہو گی۔ بہر حال اب انتخابات کا شیڈول آ چکا ہے اور یقینا اب انتخابی دنگل بھی دھوم دھام سے ہونے کا امکان ہے تو بہر حال اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے یہ بات بھی آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

ایئرپورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات کو تلاشی سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا

QOSHE -  جس گھڑی کا تھا انتظار  - فیصل شامی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

 جس گھڑی کا تھا انتظار 

17 0
17.12.2023

جس گھڑی کا تھا انتظار سارے پاکستان کو وہ گھڑی لگتا ہے اب آنے کو ہے جی دوستوں سب کو انتظار تھا انتخابات کا اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ پہلے مقرر کر دی گئی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن ہونگے لیکن شیڈول نہیں دیا گیا تھا لیکن اب اچانک الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا اور شیڈول جاری ہوتے ہی عوام کے چہروں پہ خوشیاں دوڑ گئیں اور انتخابی شیڈول کے حوالے سے اسلام آباد سے میڈم زہرا صدیق کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2024ءکا شیڈول جاری کاغذات نامزدگی 19 دسمبر سے حاصل کیے جا سکیں گے الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی 20 دسمبر سے 22........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play