رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ میں واقع، ایک مکمل اسلامی،بین الاقوامی،غیر سرکاری تنظیم ہے، جس کا مقصد اسلام کے حقیقی پیغام کو واضح کرنا اور سب کے ساتھ اسلامی اور انسانی تعاون کے فروغ میں پل کا کردار ادا کرناہے اس تنظیم کے اغراض ومقاصدمیں یہ بات واضح ہے کہ اْمت مسلمہ کے صحیح تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی عالم اسلام کا نمائندہ فورم ہے۔ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی علمائے کرام کے ساتھ بھی خصوصی تعلقات ہیں۔ پاکستان کی عالم اسلام کو قریب لانے کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رابطہ عالم اسلامی کے فورم پر پاکستانی علماء کرام کو موثر نمائندگی دی گئی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران بین المذاہب مکالمہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے حوالہ سے جس طرح مسلم علماء ومشائخ عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔پاکستان کے لوگ جس طرح سعودی عرب سے محبت کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح سعودی حکومت اور عوام بھی اپنے برادر اسلامی ملک پاکستان اور اس کی عوام کو چاہتے ہیں۔رابطہ عالم اسلامی ایک ایسا ادارہ ہے جو دنیا بھر میں اسلام کی درست شکل پیش کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے رابطہ عالم اسلامی کے قیام کا مقصد دعوت دین اور اسلامی عقائد و تعلیمات کی تشریح اور ان کے بارے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات اور اسلام کے متعلق اغیار کے اعتراضات کو بہتر طریقہ سے زائل کرنا ہے اور اس عالمی پیمانہ کی تنظیم کے توسط سے مسلمانانِ عالم کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے اور ان کے تعلیمی و ثقافتی منصوبوں کی تکمیل اس کا مشن ہے۔اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو سعودی حکومت کے تعاون سے یہ ادارہ پاکستان میں نہ صرف مسلمانوں کے مابین اتحاد و اتفاق کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے بلکہ یہ ادارہ پاکستان میں امدادی و فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔پچھلے سال ملک بھر میں آنے والے سیلاب کے دوران بھی اس ادارے نے سعودی حکومت کے تعاون سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھی مہیا کیا اور گھروں سے بے گھر ہونے والے لاکھوں کروڑوں لوگوں کیلئے ہزاروں خیمے بمعہ ساز و سامان مہیا کیے۔صرف یہ ہی نہیں اس سے قبل رابطہ عالم اسلامی نے کورونا کے دوران بھی پاکستان کو امداد پہنچائی اور ملک بھر میں میڈیکل کیمپ قائم کیے کورونا ویکسین مہیا کی تاکہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان بھائیوں کو اس عالمی وبا سے نجات دلائی جاسکے۔سعودی حکومت کی پاکستان سے محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے سعودی حکومت اور اس کے اداروں نے ہمیشہ پاکستان کی ہر آڑے وقت میں مدد کی ہے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان اخوت و الفت کا یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہو۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اور موجودہ سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان ان تعلقات کو پروان چڑھانے کیلئے متحرک ہیں۔ ان دونوں شخصیات کی یہ کاوش ہی ہے کہ پاکستان کی غیور عوام بھی سعودی حکومت کے ساتھ ہے اور سعودی عرب پر پڑنے والی کسی بھی مشکل میں ہماری عوام اور پاک فوج نے ہمیشہ سعودی مملکت کے دفاع کو اولین ترجیح دی ہے۔دعا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ الفت اور اخوت اسی طرح قائم و دائم رہے آمین

محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم ڈائریکٹر کا فون، دونوں نے پاکستان کیلئے کھیلنے سے انکار کردیا

QOSHE -          رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان  - محمد علی یزدانی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

         رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان 

11 0
29.11.2023

رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ میں واقع، ایک مکمل اسلامی،بین الاقوامی،غیر سرکاری تنظیم ہے، جس کا مقصد اسلام کے حقیقی پیغام کو واضح کرنا اور سب کے ساتھ اسلامی اور انسانی تعاون کے فروغ میں پل کا کردار ادا کرناہے اس تنظیم کے اغراض ومقاصدمیں یہ بات واضح ہے کہ اْمت مسلمہ کے صحیح تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی عالم اسلام کا نمائندہ فورم ہے۔ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی علمائے کرام کے ساتھ بھی خصوصی تعلقات ہیں۔ پاکستان کی عالم اسلام کو قریب لانے کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رابطہ عالم اسلامی کے فورم پر پاکستانی علماء کرام کو موثر نمائندگی دی گئی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران بین المذاہب مکالمہ........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play