We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

خدا کی گرفت

15 0 0
26.10.2018

شاعر نے درست ہی کہا کہ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔ منی لانڈنگ کے مقدمات میں پرت اس طرح کھل رہے ہیں کہ حیرانی اور تشویش ہوتی ہے ۔ اس ملک کے ساتھ حکمرانوں نے کیسا بھیانک مذاق کیا، عوام کو زندہ درگور کر دیا۔ روٹی، پانی، سایہ تک سے محروم کردیا۔ بڑے بڑے محلوں میں رہائش رکھنے والے یہ بادشاہ نما سیاسی رہنماء اپنے نہیں بلکہ عوام کے پیسوں پر بادشاہوں جیسی زندگی گزارتے رہے۔ ان کے ذہنوں کے کسی خانے میں بھی نہیں ہوگا کہ سو دن سنار کے اور ایک دن لوہار کا۔ یہ وہ ہی دن ہیں کہ کچھ سیاست دان عدالتوں کی چکر لگا رہے ہیں ، کچھ سیاست دان دن گن رہے ہیں کہ وہ کب گرفتار ہوں گے۔ بعض افراد کی گرفتاری کے دن تو عوام بھی شدت کے ساتھ گن رہے ہیں۔

عوام کا خیال ہے کہ یہ ہی لوگ ان پر زندگی تنگ کردینے والے لوگ ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں جمعہ کے روزمنی لانڈرنگ، صاف پانی کی فراہمی، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا۔کاز لسٹ کے مطابق جمعہ کو منی لانڈرنگ، صاف پانی کی فراہمی، محکمہ تعلیم کی درخواستوں کی سماعت ہوگی، اس کے علاوہ چیف جسٹس غیر قانونی بھرتیوں، تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی درخواستوں کی بھی سماعت کریں گے۔ تھر پارکر میں نصب کئے گئے آر او پلانٹس، اور بچوں کی اموات وغیرہ بھی تو منی لانڈرنگ سے جڑے ہوئے ہیں۔میاں ثاقب نثار نے ایک اور مقدمے کی سماعت کے دوران سوال کیا کہ بیرون ملک1000 ارب کی جائیدادوں کی نشاندہی ہو گئی، تو انہیں واپس لانا کس کی ذمہ داری ہے؟ پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت تھی۔چیئرمین ایف بی آر بھی عدالت میں موجود تھے۔ چیف جسٹس نے........

© Daily Pakistan (Urdu)