We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

Beginning of the End

11 9 43
13.01.2018

کیا جنوری، خاتمے کی شروعات کا مہینہ ہے؟ کیا واقعی ن لیگ 15فروری تک پنجاب حکومت بچا لے گی اور اگلا الیکشن بھی اس کا ہو گا؟ کیا بلوچستان کے عدم استحکام کا لازمی نتیجہ پنجاب حکومت ختم کرنے پر منتج ہو گا؟ کیا اپوزیشن کا طاہر القادری کی حمایت کا مقصد ہر صورت پنجاب میں ن لیگی حکومت کا 15فروری سے پہلے خاتمہ ہے؟ کیونکہ سینیٹ الیکشن ہو گئے تو ن لیگ کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہو جائے گی؟ کیا بیرونی دبائو ن لیگ کے لئے ریلیف کا سبب ہو گا یا نہیں؟ مریدکے اور بہاولپور میں ڈرون حملوں کا واقعی خطرہ ہے یا یہ صرف افواہیں ہیں؟
رسہ کشی کا مقابلہ جاری ہے میاں جمہوری اور چوہدری شمشیر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں دونوں طرف سے طاقت آزمائی جاری ہے۔ چند دن میں فیصلے ہونے والے ہیں کہ کونسی ٹیم کو برتری حاصل ہوتی ہے۔ چوہدری شمشیر نے 70سال سے آج تک ہونے والے میچوں میں ہمیشہ میاں جمہوری کی ٹیم کو شکست دی ہے کیا اس بار بھی وہ تاریخ دہرائی جائے گی یا اس بار پانسہ پلٹے گا؟
رسہ کشی کا کھیل دلچسپ ہے ہر رائونڈ پانچ منٹ کا ہوتا ہے اسی پانچ منٹ میں ایک ٹیم کو دوسری ٹیم پر اپنی طاقت ثابت کرنی پڑتی ہے۔ 26فٹ لمبی رسی کے عین درمیان میں سرخ رنگ کا نشان ہوتا ہے۔ اس نشان سے 13فٹ دور رسی کے دونوں سروں پر سفید رنگ کے نشان ہوتے ہیں۔ ہر ٹیم 8ممبران پر مشتمل ہوتی ہے، دونوں ٹیموں کے آخری اور عام طور پر سب سے وزنی کھلاڑی بینڈی (Bendy)کہلاتے ہیں۔ میاں جمہوری کی ٹیم میں جوش، انتقام اور ردعمل کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ میاں جمہوری ہر رائونڈ کے شروع ہونے سے پہلے ایک پُرجوش تقریر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس دفعہ........

© Daily Jang