We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

مہنگائی کا اثر

6 0 2
14.01.2018

ہمارے ایک دوست روزانہ رکشہ سے سفر کرتے ہیں، آئے دن پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ابھی جو اضافہ ہوا تودوسرے دن جب وہ رکشہ سے دفتر پہنچے تو ڈرائیور نے میٹر سے زیادہ کرایہ طلب کیا اور وجہ یہ بتائی کہ میں نے آج رکشہ میں پیٹرول ڈلوایا ہے اس کی قیمت زیادہ ادا کی ہے ۔ ہمارے دوست نے اس سے حجت کی کہ تمہارا میٹر جتنا کرایہ بتائے گا میں اس سے زیادہ نہیں دونگا کیونکہ وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اگر میں نے تم کو زیادہ کرایہ دیا تو مجھ پر اثر پڑے گا اس طرح وزیرِ خزانہ کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی ، لہٰذا تم وہی پیسے لو جو تمہارا میٹر بناتا ہے ۔ رکشہ ڈرائیور ناراض ہو گیا کہنے لگا بابو جی کس حکومت کی بات کرتے ہو جب سے قوم نے اس حکومت کو کیا کہتے ہیں " مینڈک " دیا ہے اس وقت سے ہر چیز روز بروز مہنگی ہو رہی ہے ۔ ہمارے دوست نے اس سے کہا کہ بھائی مینڈک نہیں "مینڈیٹ "دیا ہے وہ کہنے لگا کہ جب صدر اس کا ہے ، حکومت اس کی ہے ، تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہر چیز کے دام بڑھائے جا رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ عوام پر اس کا اثر نہیں ہوگا ۔ کیا عوام کوئی آسمانی مخلوق ہیں جو ڈالر کی قیمت میں........

© Daily Jang