We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ملالہ کی سازش

13 0 18
13.01.2018

بل گیٹس کے نام سے آپ کو واقف ہونا چاہئے ۔ برسوں انہیں دنیا کا سب سے دولتمند شخص مانا جاتا رہا۔ اب اس فہرست میں چند تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ لیکن میری نظر میں ان کا کمال دولت کمانا اتنا نہیں ہے جتنا اس دولت کا استعمال ہے۔ انہوں نے اپنے اور اپنی بیوی میلنڈا کے نام سے ایک فائونڈیشن قائم کی ہے جس میں اپنی تقریباً ساری دولت کو وقف کر دیا ہے۔ یہ فائونڈیشن دنیا بھر میں اور خاص طور پر غریب ملکوں میں مہلک امراض اور دوسری بیماریوں کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے۔بل گیٹس اوران کی بیگم خود اس تحریک میں شامل رہتے ہیں۔ دن رات مصروف رہتے ہیں۔ بل گیٹس کے کتابیں پڑھنے کے شوق کا کافی چرچا رہتا ہے۔ اب ایک اور نام ہے جسے آپ کے لئے یعنی اخبارات کا مطالعہ کرنے والوں کے لئے اجنبی نہیں ہونا چاہئے۔ میں امریکہ کے سب سے بڑے ہفت روزہ کی بات کر رہا ہوں۔ آپ سمجھ گئے،ٹائم میگزین‘ لیکن ایک اور،تیسرا نام میں جو لے رہا ہوں اس کے بارے میں یہ سوال جائز نہیں ہے کہ کیا آپ اس سے واقف ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ اسے جانتے ہیں۔ البتہ یہ سوال ضرور اہم ہے کہ آپ اس کے بارے میں کیسے خیالات رکھتے ہیں، جی ہاں میں ملالہ یوسف زئی کی بات کر رہا ہوں۔ میں اسے پاکستان کی بدنصیبی سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک میں ملالہ کے بارے میں عجیب عجیب نوعیت کے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں جبکہ ساری دنیا کے لئے وہ بچیوں کی تعلیم اور آزادی کی تحریک........

© Daily Jang