We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

تازہ پاک امریکہ رابطے: مثبت اشارے

5 0 1
14.01.2018

امریکی سینٹرل کمانڈکے سربراہ جنرل جوزف ووٹل اور ایک امریکی سینیٹر کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطے کی تفصیلات گزشتہ روز افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ نے جاری کی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال رواں کے آغاز پر اپنے انتہائی قابل اعتراض اور اشتعال انگیز بیان کے ذریعے پاک امریکہ تعلقات کے گراف کو جس درجہ نیچے گرادیا تھا ،اس کے تناظر میں امریکہ کی جانب سے یہ رابطے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں ۔جنرل جوزف کی جانب سے کرائی گئی یہ یقین دہانی خاص طور پر اہم ہے کہ پاکستان کی حدود میں کوئی یکطرفہ امریکی کارروائی واشنگٹن کے پیش نظر نہیں کیونکہ صدر ٹرمپ اور پھر کئی دوسرے امریکی عہدیداروں کی طرف سے حالیہ دنوں میں تواتر کے ساتھ پاکستان کو یکطرفہ کارروائی کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں جن پر پاکستان میں فطری طور پر تشویش محسوس کی جارہی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف ووٹل اور امریکی سینیٹر نے پاک........

© Daily Jang