We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

مائی ڈیئر ڈاکٹر صفدر محمود صاحب

5 1 13
13.01.2018

ڈاکٹر صفدر محمود کے ساتھ میری بہت خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، وہ نوازشریف صاحب کے ادوار میں بہت اہم مناصب پر فائز رہے ہیں لیکن بنیادی طور پر وہ ایک اسکالر ہیں، چنانچہ ہر دور میں ان کا رابطہ لکھنے پڑھنے والے لوگوں کے ساتھ رہا، مرزا محمد منور مرحوم و مغفور ان کے علاوہ میرے لئے بھی بے حد محترم تھے چنانچہ ہمارے درمیان ایک رشتہ یہ بھی تھا، ڈاکٹر صاحب کے ساتھ میری بہت ملاقاتیں رہی ہیں، مجھے یاد ہے ایک دفعہ ہم مری بھی اکٹھے گئے تھے اور وہاں سنجیدگی اور ظرافت کو یکجا کر کے بہت کچھ سیکھا بھی تھا اور موسم اور خوبصورت نظاروں کا لطف بھی لیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب کسی زمانے میں قلمی نام سے کالم بھی لکھتے تھے اور ان کے ان کالموں کی کتاب کا فلیپ بھی میں نے لکھا تھا!
تاہم کچھ عرصے بلکہ کافی عرصے سے ڈاکٹر صاحب گوشہ نشین ہو گئے ہیں اور صرف ’’جنگ‘‘ میں اپنے لئے مخصوص گوشے میں نظر آتے ہیں، چنانچہ اب ان سے ملاقات وہیں ہوتی ہے، وہ میاں نوازشریف کے بہت ناقد ہیں، مگر اس معرکے میں وہ اکیلے نہیں، بے شمار بلکہ ان گنت لوگ ان کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں، بس مجھ ایسے دو چار ’’بوٹ پالشئے‘‘ ہیں، جو اپنے ان دوستوں سے اختلاف کرتے ہیں اور ماشاء اللہ اس کے عوض ایسی ایسی گالیاں سننے کو ملتی ہیں جن کا مطلب جاننے کے لئے کئی دفعہ فرہنگ آصفیہ کی مدد بھی لی۔ مگر اس حوالے سے یہ فرہنگ بھی دانتوں میں انگلی دابے نظر آئی۔ تاہم ڈاکٹر صاحب ایک شریف انسان ہیں۔ وہ کسی کو گندی گالی تو نہیں دیتے مگر جو کچھ کہنا ہو کہہ دیتے ہیں۔ انہوں نے نوازشریف کے بارے میں بہت کچھ لکھا اور زیادہ........

© Daily Jang