We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

لعنت ہے شیطان مردود پر

8 5 63
30.12.2017

مجھےایک پوسٹ فارورڈ کی گئی ہے جس کے مطابق دعوت ِ اسلامی کے مولانا الیاس قادری نے اپنے کارکنوں کو نصیحت فرمائی ہے کہ جب موٹرسائیکل پر کسی کے پیچھے بیٹھا کرو تو بیچ میں ایک تکیہ رکھ لیا کرو تاکہ شیطان آپ کے دل میں غلط ملط خیالات نہ ڈال سکے۔ اس مقصد کیلئے دعوت ِ اسلامی والوں نے سبز رنگ کا مدنی تکیہ بھی نکالا ہے جودعوت ِ اسلامی والے موٹرسائیکل پر درمیان میں رکھ کربیٹھتے ہیں۔
مجھے یقین نہیں آتا کہ دعوت ِ اسلامی نے اپنے کارکنوں کو یہ ہدایت کی ہوگی کہ پوری دنیا میں کروڑوں لوگ ایک دوسرے کے پیچھے بیٹھے موٹرسائیکل پرسفر کرتے ہیں اور ان میں سے کسی کو درمیان میں مدنی تکیہ رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ مجھے اس خبر پر بالکل یقین نہیں آرہا لیکن سوشل میڈیا پر اسلام کے نام پر جو مضحکہ خیز اور واہیات ویڈیو کلپس دیکھنے کوملتے ہیں اور ان کلپس میں ہزاروں مرد و زن مکمل طور پر ایک غیراسلامی ماحول میں پورے جذبہ ٔ ایمانی کیساتھ شریک دکھائی دیتے ہیں، اسکےپیش نظر کوئی........

© Daily Jang