We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ایک تھا بڑا آدمی؟

4 0 10
24.11.2017

قیامت کی طرح بڑے آدمیوں کی بھی کچھ نشانیاں ہیں۔ مثلاً بڑا آدمی ہمیشہ بڑے لوگوں میں اٹھتا بیٹھتا اور لیٹتا ہے۔ وہ تقریبات میں صف اوّل کی نشستوں پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے۔ بڑا آدمی جب اپنے رفقاء کے ساتھ کسی اعلیٰ درجے کے ریستوران میں داخل ہوتا ہے تو بیرے اسے جھک کر سلام کرتے ہیں۔ وہ بیروں کو ان کے نام سے پکارتا ہے جس سے ا س کے رفقاء کو اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے روز و شب یہیں بسر ہوتے ہیں۔ سلام کے لئے بیرے کو ایک بار بھاری ٹپ ا ور انہیں نام سے پکارنے کے لئے اچھاحافظہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بڑا آدمی سگریٹ نہیں پائپ پیتا ہے۔ وہ پائپ پیتا کم ہے اسے جلاتا، بجھاتا زیادہ ہے اور گفتگو کے دوران میں اس کا بیشتر وقت انہی سرگرمیوں میں بسر ہوتا ہے۔ بڑے آدمی کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ ہر جملے کا آغاز انگریزی میں کرتا ہے اور لہجے کو حسب توفیق ’’آکسن ‘‘ بنانے کی کوشش کرتا ہے، تاہم واضح رہے کہ انگریزی زبان کے قواعد و ضوابط سے بڑے آدمی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
بڑا آدمی ہمیشہ بڑے گھرانے میں........

© Daily Jang