We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

آنٹی، انکل اور باباجی

8 2 2
26.10.2017

عمر کے حوالے سے ستم ظریفوں نے خواتین کے بے شمار لطیفے مشہور کئے ہوئے ہیں اور ان لطیفوں میں کچھ صداقت بھی ہے۔ اکثر خواتین اپنی اصل عمر چھپاتی ہیں اور اگر یہ چھپانی ممکن نہ رہے تو چہرے کو میک اپ سے چھپا دیتی ہیں چنانچہ ان کااصل چہرہ اور اصل عمر صرف اس وقت سامنے آتی ہے جب وہ رات کو اپنےکمرے کا دروازہ مقفل کرکے یہ میک اپ اتارتی ہیں اور سونے کے لئے اپنے بستر پر لیٹ جاتی ہیں۔ صبح کمرے سے باہر آنے سے پہلے ایک بار پھر چہرے کی ’’ڈینٹنگ پینٹنگ‘‘ کی جاتی ہے اوریوں ان کی عمر اور چہرے کا حساب کتاب صرف آئینے پرکھلتا ہے یا حقیقت حال سے خود واقف ہوتی ہیں۔ عمر کے حوالے سے میں ایک جڑواں بہن بھائی کوجانتا ہوں۔ بھائی 45برس کا ہوچکا ہے جبکہ اس کی جڑواں بہن ابھی تک 24برس کی ہے!
عمر چھپانے کی شوقین خواتین میں سے ایک خاتون مجھےایسی بھی ملیں جو اس رویے کی شد و مد کے ساتھ مخالف تھیں۔ ان کاکہنا تھا کہ عمر چھپانے سےاصلیت نہیں چھپائی جاسکتی چنانچہ جو خواتین اپنی عمر کم بتاتی ہیں وہ صرف دوسروں کو نہیں خود کو بھی دھوکہ دیتی ہیں۔ یہ خاتون کہہ رہی تھی کہ انہیں اپنے 34 برس کے ہوجانے کا کوئی افسوس نہیں یہ ان کی زندگی کا بہترین پیریڈ ہے جو وہ گزاررہی ہیں۔ ان کی یہ باتیں سن کر میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ میںان کی........

© Daily Jang