We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

شفاف الیکشن:فوج کا کردار

3 0 1
12.07.2018

معاشرے میں تعلیم کے فقدان، جمہوری سوچ کی ناپختگی اور اقتدار ہر جائز و ناجائز طریقے سے حاصل کرنے کی خواہش ایسے عوامل ہیں جن کی بنا پر قیام پاکستان سے ہی انتخابات کی شفافیت شکوک و شبہات کی زد میں رہی۔ آج تک کسی بھی سطح کے جتنے بھی انتخابات ہوئے، ان پر جھرلو، ٹھپے اور دھاندلی کے صحیح یا غلط الزامات ضرور لگے۔ پھر پسماندہ اور ترقی پذیر ملکوں کی طرح یہاں بھی یہ کلیہ بن گیا کہ سیاسی پارٹیاں اور امیدوار مخالفین پر دبائو ڈالنے اور ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے انتخابی مہم شروع ہوتے ہی یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں شکست دینے کے لئے غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں اور اس معاملے میں بعض مقتدر قوتیں اور نادیدہ ہاتھ ان کے مخالفین کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ ماضی میں ہر انتخاب کے موقع پر ایسا ہوتا رہا اور بعض صورتوں میں یہ الزامات اتنے غلط بھی نہیں تھے مگر 2018کے انتخابات میں معاملہ اس حد تک آگے چلا گیا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کے علاوہ عسکری اداروں کو بھی........

© Daily Jang