We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

انتخابات پر خونیں حملہ!

2 0 1
12.07.2018

پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے پر خونیں حملے نے جہاں پاکستان دشمن قوتوں کی اس مربوط سازش کے تسلسل کی نشاندہی کی ہے جس کا مقصد وطن عزیز کو عدم استحکام کی کیفیت سے دوچار رکھنا ہے وہاں جمہوریت اور عوامی حقوق کے لئے دی گئی قربانیوں میں بلور خاندان کے ایک اور فرد ہارون بلور سمیت مزید 19افراد کی جانوں کا نذرانہ اور 65کارکنوں کے زخموں کا لہو بھی شامل کردیا ہے۔ اس سانحے نے ایک طرف پوری قوم کو غمزدہ کردیا دوسری جانب اس عزم کو مزید راسخ کیا ہے کہ وطن عزیز کو ہر قسم کے خطرات سے بچاتے ہوئے ترقی و خوشحالی کی کوششیں جاری رہیں گی۔ اس مرحلے پر باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد کی پیروی کی دعویدار عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام ہی سیاسی قوتوں کو احتیاط اور صبر کا دامن تھام کر دہشت گردی کے ان منصوبہ سازوں کو ناکام بنانا ہے جو نہیں چاہتے کہ وطن عزیز کے عوام شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوریت کی اس منزل کی طرف تیزگامی سے بڑھیں........

© Daily Jang