We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

آئی ایم ایف پیکیج اور معاشی اصلاحات!

12 0 0
12.02.2019

زبوں حال ملکی معیشت کی بحالی کیلئے دوست ملکوں اور عالمی ذرائع سے مالی معاونت اور طویل المیعاد قرضوں کے حصول کی کوششوں کے سلسلے میں حکومت کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ دبئی میں وزیراعظم عمران خان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ کے درمیان تقریباً پون گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں پاکستان کے لئے تقریباً6ارب ڈالر کے معاشی پیکیج پر اتفاق رائے ہو گیا۔ معاہدے کی تکنیکی تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں، تاہم فریقین اس کے بنیادی نکات پر متفق ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ اپریل تک پیکیج کی شرائط کو حتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد جون میں اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا اور یہ بیل آئوٹ پیکیج اگلے مالی سال کے بجٹ کا حصہ ہو گا، پیکیج اور اس کی شرائط پر فریقین کے حکام میں کئی ماہ سے مذاکرات جاری تھے۔ آئی ایم ایف جو شرائط منوانا چاہتا تھا وہ پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں تھیں جس کی وجہ سے صورت حال بے........

© Daily Jang