بچپن میں، میں نے ایک عجیب و غریب لفظ سنا تھا اور چکرا کر گر پڑا تھا۔ بڑے برے طریقے سے گرا تھا کہ چھوٹے کا چھوٹا رہ گیا تھا اور بوڑھا کھوسٹ ہو جانے کے بعد آج تک چھوٹا ہوں۔ ’’چھوٹے پلاس پکڑا‘‘، ’’چھوٹے مارتول اٹھا‘‘، ’’چھوٹے کالی پیلی گاڑی کے ڈینٹ نکال‘‘۔ میں آج تک اس شخص کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں جس نے اسقدر بیہودہ لفظ ایجاد کیا تھا۔ اگر میرے بس میں ہوتا، تو میں اسے وعدہ معاف گواہ بنا کر، آخرکار اسے پھانسی پر لٹکا دیتا۔ مگر ایسی انوکھی کارکردگی میرے بس کی بات نہیں ہے۔ وہ انوکھا اور ناقابل فہم لفظ ہے، استحقاق۔

بچپن میں جب میں نے پہلی مرتبہ غیرمانوس لفظ استحقاق سنا تھا تب سے آج تک، جب کہ میں بوڑھا بچہ رہ گیا ہوں، میں نے نامراد پیچیدہ لفظ استحقاق کے بارے میں سوچا ہے، اور کھوجا ہے۔ میں اس بچگانہ نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اللہ سائیں نے کسی کو بھی استحقاق دیکر اس دنیا میں نہیں بھیجا ہے۔ استحقاق اس دنیا کی کونسی بلا ہے جو بالآخر وبال جان بن جاتی ہے، یا وبال جان بن جاتا ہے۔ چونکہ میں بچہ ہوں اور بچوں کے ساتھ ہی میرا اٹھنا بیٹھنا اور مرنا جینا ہے، اس لیے بچہ ہونے کے ناطے میں نہیں جانتا کہ استحقاق مذکر ہے یا مونث ہے۔ ہم بچے نہیں جانتے کہ استحقاق جن ہے یا بھوت ہے؟ ہم بچے یہ بھی نہیں جانتے کہ استحقاق چرند ہے یا پرند ہے؟ کیا کھاتا ہے، اور کیا پیتا ہے؟ عام طور پر استحقاق پاکستان میں کہاں پایا جاتا ہے؟اس دوران کھوجی بچوں نے پتہ چلا لیا کہ استحقاق نام کی چیز آپ کی عزت، آپ کی آبرو، آپ کے احترام کی طرح آپ کو کمانی پڑتی ہے۔ گھر بیٹھے ہوئے آپ نام نہیں کما سکتے۔ اچھے کام، اچھی کارکردگی کے عوض آپ کی عزت کی جاتی ہے ۔ آپ جب دوسروں کا احترام کرتے ہیں، تب دوسرے لوگ بھی آپ کا احترام کرتے ہیں۔ مگر استحقاق آپ اپنی اچھی کارکردگی سے کماتے نہیں ہیں۔ استحقاق آپ کو ملتا ہے، کیسے ملتا ہے؟ کیوں ملتا ہے، کن حالات میں ملتا ہے، ہم چھوٹے بچے نہیں جانتے اور یہ کیوں ہے کہ استحقاق مخصوص لوگوں کو ملتا ہے پھر چاہے وہ پرلے درجے کے ناکارہ اور بیکار اشخاص کیوں نہ ہوں۔ایک اور بات جس نے بچوں کو پریشان کرکے رکھ دیا تھا۔ استحقاق نہ کسی نے دیکھا ہے، نہ کسی نے بھالا ہے۔ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ غیر مانوس لفظ استحقاق کسی کا دیکھا بھالا نہیں ہے۔ اس عجیب و غریب لفظ کی جسمانی یا طبعی شکل و صورت نہیں۔ بچوں کو اس بات نے بھی پریشان کررکھا ہے کہ استحقاق اکثر مجروح یعنی زخمی ہو جاتا ہے۔ جس لفظ کی طبعی یا جسمانی صورت شکل نہ ہو، ہیئت نہ ہو، اس کے زخمی ہونے کی بات بچوں کے پلے نہیں پڑتی۔ گیند لگنے سے، جلسے جلوسوں کے دوران سر پر ڈنڈا پڑنے سے آپ کا سر زخمی ہو سکتا ہے، یعنی آپ کا سر مجروح ہوتا ہے۔ آپ کا دایاں بایاں بازو زخمی ہو سکتا ہے۔ آپ کا گھٹنا، آپ کی ٹانگ زخمی ہو سکتی ہے۔ استحقاق کیسے مجروح ہوتا ہے؟ ہر عمر کے بچوں کیلئے سوچنے کی بات ہے۔ جو چیز دکھائی نہ دے، جس شے کی شکل و صورت نہ ہو، وہ کیسے زخمی ہو سکتی ہے؟ ہے نا مخمصوں میں ڈالنے والی بات؟آپ کی عزت، آپ کا احترام مجروح نہیں ہوتا۔ آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ فلاں صاحب کی عزت مجروح ہو گئی۔ الٹے سیدھے کام کرنے سے، ہیراپھیری کرنے سے، دھوکہ دہی کی وجہ سے آپ کمائی ہوئی عزت اور احترام کھو بیٹھتے ہیں۔ آپ کی شہرت زخمی نہیںہوتی۔ غلط کام کرنے کی وجہ سے آپ اپنی شہرت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ آخر یہ لفظ استحقاق کیا چیز ہے؟ دکھائی نہیں دیتا، مگر اکثر زخمی ہوتا رہتا ہے۔ ہم اللہ سائیں کے بندوں کے پاس استحقاق کیوں نہیں ہوتا؟ استحقاق گنتی کے چند لوگوں کے پاس کیوں ہوتا ہے؟ یہ گتھی بچوں کی سمجھ بوجھ سے بالاتر تھی۔ استحقاق کی اصطلاح سمجھنے کیلئے بچوں نے جھنگور کے سو سالہ پراسرار نانا سے ملنے کا فیصلہ کیا۔ جھنگور جھنگوی کے پراسرار نانا زمانہ ساز تھے۔ وہ زمانہ ساز اسلئے تھے کہ بہت سے ساز بجا سکتے تھے اور راگ درباری کو تمام راگوں پربھاری مانتے تھے اور بلند بانگ کہتے پھرتے تھے، ایک راگ درباری، سب راگوں پر بھاری۔نانا درباری کی تلاش میں بچے ایسے علاقے سے گزرے جہاں بہت بڑی بڑی کوٹھیاں بنی ہوئی تھیں۔ بچوں نے محسوس کیا کہ استحقاق انہیں کوٹھیوں میں سے کسی بہت بڑی کوٹھی میں رہتے ہونگے۔ ایک بہت بڑی کوٹھی کے باہر بیٹھے ہوئے مشٹنڈے گن مین سے بچوں نے پوچھا ’’کیا اس کوٹھی میں استحقاق صاحب رہتے ہیں؟‘‘جواب دینے کی بجائے چوکیدار نے کڑک آواز میںپوچھا ’’یہ استحقاق صاحب کون ہیں؟‘‘بچوں نے کہا ’’یہ تو ہم بھی نہیں جانتے کہ استحقاق کون ہیںوہ اکثر مجروح ہوتے رہتے ہیں۔ وہ زخمی ہوتے رہتے ہیں۔‘‘ چوکیدار نے مونچھ کو تائو دیتے ہوئے کہا ’’اس کوٹھی میں سردار ہیبت خان جبل رہتے ہیں وہ زخمی نہیں ہوتے، وہ لوگوں کو زخمی کرتے ہیں۔‘‘

مایوس بچے آخر کار پراسرار نانا کے پھٹیچر گھرپہنچے، اتنے بچوں کو ایک ساتھ دیکھ کر نانا نے پوچھا، ’’کیا ڈی چوک پر دھرنادینے جا رہے ہو۔‘‘جھنگور جھنگوی نے کہا، ’’نانا، ہم یہ معلوم کرنے آئے ہیں کہ استحقاق آدمی ہے، جن ہے، بھوت ہے، جانور ہے، چرند ہے، پرند ہے؟ کیا کھاتا ہے، کیا پیتا ہے، کیا پہنتا ہے اور کہاں پایا جاتا ہے؟‘‘’’استحقاق اسمبلیوں میں پایا جاتا ہے۔‘‘ نانا نے کہا ’’وہ کوئی لباس نہیں پہنتا، اس لیے کہ وہ دکھائی نہیں دیتا۔‘‘

راولپنڈی مری روڈ پر گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ہے، توقع ہے مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جون میں کم ہوکر 20 فیصد ہوجائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہونے والی قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

جیو نیوز کی 2009 کوریج کے دوران ہمارا قیام جس گھر میں رہا وہ آج تباہ ہوگیا، بیت حنون اور یہ یادوں سے بھرا مسکن اب کھنڈر دکھائی دے رہا ہے، میرےذہن میں وہ سارا منظر گھوم رہا ہے کہ کس طرح بی بی سی کے جیرمی بوین سمیت عالمی صحافیوں کو جیو نیوز کی ٹیم کے ساتھ دو دن رفاح بارڈر پر انتظار کے بعد غزہ میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

جلائے گئے پرچوں میں 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے شامل ہیں۔

حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں۔ اپنے بیان میں عبدالطیف الکانو نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

رفیع اللّٰہ نامی شہری کو پولیس موبائل میں کچھ اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے اور اس کے اہل خانہ سے رقم کا تقاضہ کیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے معاملے پر وضاحت کردی۔

بالی ووڈ اداکار جمی شیرگل جو خود بہت اچھے اداکار ہیں تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے وہ کافی متاثر ہیں۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ میرے بچے میری بات نہیں سنتے، انکا کہنا تھا کہ کبھی کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری نسل (جنریشن) کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب دو طرفہ معاہدے کے بہت زیادہ نزدیک ہیں۔

مجھے یقین نہیں ہورہا کہ لوگ انکے بارے میں یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے، سامے شاہ

گریڈ ٹو کرکٹ میں ’’پیراشوٹ‘‘ اینٹری کےلیے ڈپارٹمنٹس میں شامل کرکٹرز کا کم از کم ڈسٹرکٹ لیول کی کرکٹ کا کھیلا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

QOSHE - امر جلیل - امر جلیل
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

امر جلیل

40 1
30.04.2024

بچپن میں، میں نے ایک عجیب و غریب لفظ سنا تھا اور چکرا کر گر پڑا تھا۔ بڑے برے طریقے سے گرا تھا کہ چھوٹے کا چھوٹا رہ گیا تھا اور بوڑھا کھوسٹ ہو جانے کے بعد آج تک چھوٹا ہوں۔ ’’چھوٹے پلاس پکڑا‘‘، ’’چھوٹے مارتول اٹھا‘‘، ’’چھوٹے کالی پیلی گاڑی کے ڈینٹ نکال‘‘۔ میں آج تک اس شخص کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں جس نے اسقدر بیہودہ لفظ ایجاد کیا تھا۔ اگر میرے بس میں ہوتا، تو میں اسے وعدہ معاف گواہ بنا کر، آخرکار اسے پھانسی پر لٹکا دیتا۔ مگر ایسی انوکھی کارکردگی میرے بس کی بات نہیں ہے۔ وہ انوکھا اور ناقابل فہم لفظ ہے، استحقاق۔

بچپن میں جب میں نے پہلی مرتبہ غیرمانوس لفظ استحقاق سنا تھا تب سے آج تک، جب کہ میں بوڑھا بچہ رہ گیا ہوں، میں نے نامراد پیچیدہ لفظ استحقاق کے بارے میں سوچا ہے، اور کھوجا ہے۔ میں اس بچگانہ نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اللہ سائیں نے کسی کو بھی استحقاق دیکر اس دنیا میں نہیں بھیجا ہے۔ استحقاق اس دنیا کی کونسی بلا ہے جو بالآخر وبال جان بن جاتی ہے، یا وبال جان بن جاتا ہے۔ چونکہ میں بچہ ہوں اور بچوں کے ساتھ ہی میرا اٹھنا بیٹھنا اور مرنا جینا ہے، اس لیے بچہ ہونے کے ناطے میں نہیں جانتا کہ استحقاق مذکر ہے یا مونث ہے۔ ہم بچے نہیں جانتے کہ استحقاق جن ہے یا بھوت ہے؟ ہم بچے یہ بھی نہیں جانتے کہ استحقاق چرند ہے یا پرند ہے؟ کیا کھاتا ہے، اور کیا پیتا ہے؟ عام طور پر استحقاق پاکستان میں کہاں پایا جاتا ہے؟اس دوران کھوجی بچوں نے پتہ چلا لیا کہ استحقاق نام کی چیز آپ کی عزت، آپ کی آبرو، آپ کے احترام کی طرح آپ کو کمانی پڑتی ہے۔ گھر بیٹھے ہوئے آپ نام نہیں کما سکتے۔ اچھے کام، اچھی کارکردگی کے عوض آپ کی عزت کی جاتی ہے ۔ آپ جب دوسروں کا احترام کرتے ہیں، تب دوسرے لوگ بھی آپ کا احترام کرتے ہیں۔ مگر استحقاق آپ اپنی اچھی کارکردگی سے کماتے نہیں ہیں۔ استحقاق آپ کو ملتا ہے، کیسے ملتا........

© Daily Jang


Get it on Google Play