ملک میں ضروری ادویات کی نایابی کا مسئلہ نیا نہیں، ذرائع ابلاغ میں مہینوں سے اس کا ذکر ہوتا چلا آرہا ہے جبکہ آج سے ایک سال پہلے مارچ2023ء کے اوائل میںوفاقی وزارت صحت کی جانب سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو لکھے گئے مراسلے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت متعدد دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے ۔ خود اسلام آباد میں131دواؤں کی عدم دستیابی کا ذکر مراسلے میں کیا گیا تھا۔ وزرات صحت نے ڈریپ کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور دستیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ حکام نے وزارت صحت کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں لیکن اس پورے عرصے میں مسئلے کے حل کیلئے کوئی نتیجہ خیز کارروائی منظر عام پر نہیں آئی جس کے باعث ملک بھر میں روزمرہ استعمال کی بہت سی ادویات نایاب ہوگئی ہیں یا بلیک میں مقررہ نرخ سے بہت زیادہ قیمت میں ملتی ہیں۔ تاہم ڈریپ نے بالآخر ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ادارے کے سربراہ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کیلئے مارکیٹ کی نگرانی کی جائے اور ملک بھر کے ادویات کے بازاروں میں ہنگامی سروے کئے جائیں۔ مراسلے میں صوبائی دفاتر کو تین روز میں نایاب ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈریپ حکام کو کم از کم اب اس مسئلے کو دواؤں کی قیمت میں غیرضروری اضافے کی اجازت دیے بغیرپائیداربنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لانے چاہئیں نیز مسئلے کے حل میں تاخیر کے ذمے داروں کا محاسبہ بھی کیا جانا چاہئے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

راولپنڈی مری روڈ پر گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ہے، توقع ہے مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جون میں کم ہوکر 20 فیصد ہوجائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہونے والی قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

جیو نیوز کی 2009 کوریج کے دوران ہمارا قیام جس گھر میں رہا وہ آج تباہ ہوگیا، بیت حنون اور یہ یادوں سے بھرا مسکن اب کھنڈر دکھائی دے رہا ہے، میرےذہن میں وہ سارا منظر گھوم رہا ہے کہ کس طرح بی بی سی کے جیرمی بوین سمیت عالمی صحافیوں کو جیو نیوز کی ٹیم کے ساتھ دو دن رفاح بارڈر پر انتظار کے بعد غزہ میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

جلائے گئے پرچوں میں 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے شامل ہیں۔

حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں۔ اپنے بیان میں عبدالطیف الکانو نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

رفیع اللّٰہ نامی شہری کو پولیس موبائل میں کچھ اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے اور اس کے اہل خانہ سے رقم کا تقاضہ کیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے معاملے پر وضاحت کردی۔

بالی ووڈ اداکار جمی شیرگل جو خود بہت اچھے اداکار ہیں تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے وہ کافی متاثر ہیں۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ میرے بچے میری بات نہیں سنتے، انکا کہنا تھا کہ کبھی کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری نسل (جنریشن) کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب دو طرفہ معاہدے کے بہت زیادہ نزدیک ہیں۔

مجھے یقین نہیں ہورہا کہ لوگ انکے بارے میں یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے، سامے شاہ

گریڈ ٹو کرکٹ میں ’’پیراشوٹ‘‘ اینٹری کےلیے ڈپارٹمنٹس میں شامل کرکٹرز کا کم از کم ڈسٹرکٹ لیول کی کرکٹ کا کھیلا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

30 0
30.04.2024

ملک میں ضروری ادویات کی نایابی کا مسئلہ نیا نہیں، ذرائع ابلاغ میں مہینوں سے اس کا ذکر ہوتا چلا آرہا ہے جبکہ آج سے ایک سال پہلے مارچ2023ء کے اوائل میںوفاقی وزارت صحت کی جانب سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو لکھے گئے مراسلے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت متعدد دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے ۔ خود اسلام آباد میں131دواؤں کی عدم دستیابی کا ذکر مراسلے میں کیا گیا تھا۔ وزرات صحت نے ڈریپ کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور دستیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ حکام نے وزارت صحت کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں لیکن اس پورے عرصے میں مسئلے کے حل کیلئے کوئی نتیجہ خیز کارروائی منظر عام پر نہیں آئی جس کے باعث ملک بھر میں روزمرہ استعمال کی بہت سی ادویات نایاب ہوگئی ہیں یا بلیک میں مقررہ نرخ سے بہت زیادہ قیمت میں ملتی ہیں۔ تاہم ڈریپ نے........

© Daily Jang


Get it on Google Play