پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کا خواب ہر شخص دیکھتا ہے۔ بدقسمتی سے یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو سکا ۔جس طرح سیاسی پارٹیاں آپس میں لڑتی اور ایک دوسرے کو گرانے کیلئے اداروں کا سہارا لیتی آ رہی ہیں، اسی طرح ججز نے اپنی نوکری پکی رکھنے کیلئے بیرونی دبائو قبول کیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں دبائو قبول کرنے والا جسٹس منیر مشہور ہوا ہے جبکہ انصاف کرنے والے جسٹس کارنیلس کا نام بھی سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے۔ عدلیہ کی تاریخ بے شمار واقعات سے بھری پڑی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عدلیہ 139نمبر پر آتی ہے۔ ان سارے حالات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر پاکستان کی تاریخ رقم کر دی۔ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ کو گزشتہ کچھ عرصہ سے عدلیہ کو دبائو میں ڈال کر فیصلے کرانے کے واقعات لکھ دیئے اور درخواست کی کہ ہماری راہنمائی کی جائے۔

چھ ججوں کا حکومتی اداروں کی طرف سے مداخلت کی نشاندہی کرنا پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔ یہ مداخلت تو ہمیشہ سے رہی لیکن کسی نے برملا نشاندہی نہیں کی۔ ایک طرف حکومتی نمائندوں نے ان ججوںکو بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا تو دوسری طرف ان کو "Hero" قرار دیا گیا۔ پاکستان بھر کے وکلاء ،ججوں کی حمایت میں باہر آ گئے۔ کسی نے انکوائری کمیشن کا مطالبہ کیا تو کسی نے Suomoto کا مطالبہ کیا۔ فل کورٹ اجلاس ہوا جس کے بعد چیف جسٹس اور سینئر جج کی وزیراعظم، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی جس کے نتیجے میں جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا گیا۔ ایک روز بعد جسٹس جیلانی نے معذرت کرلی جس کے بعد سپریم کورٹ نے Suomoto نوٹس لیتے ہوئے تین اپریل کیلئےسات رکنی بنچ بنا دیا ۔سپریم کورٹ کےبینچ کو خوش آئند قرار دیا جبکہ فل کورٹ کا مطالبہ بھی دہرایا جاتا رہا۔ عمران خان نے فل کورٹ کا مطالبہ کیاجبکہ سات رکنی بنچ کو تصدق جیلانی کمیشن سے بہتر قرار دیا۔

تین اپریل کو سات رکنی بنچ نے سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل نے چھ ججوں کا خط، سپریم کورٹ کا اعلامیہ، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانا اور جسٹس جیلانی کی معذرت کے خط پڑھ کر سنائے۔ بنیادی طور پر اٹارنی جنرل نے بار بار اس بات کو دہرایا کہ حکومت عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے جبکہ چیف جسٹس نے عدلیہ کی آزادی پر Zero Tolerance کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کسی بھی ادارے کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر ججوں نے بھی عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

چھ ججوں کے خط اور اس کے بعد ہونے والے اقدامات سے مجھے روشنی کی کرن نظر آتی ہے۔ حکومتی اداروں کی مداخلت سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہو رہی تھی۔ذوالفقار علی بھٹو شہیدکا ریفرنس۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس کا فیصلہ اور فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ عدلیہ کی آزادی اور اداروں کی مداخلت کے خلاف زبردست فیصلے تھے۔ چھ ججوں کے خط نے مداخلت کومزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ کوئی بھی حکومت ہو اسےعدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ عدلیہ پر دبائو ڈال کر فیصلے کرانا کسی طرح بھی صحیح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ریاست کے تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میںرہ کر کام کرنا چاہیے۔ عدلیہ کی آزادی بنیادی طور پر ملکی ترقی سے مشروط ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ کمزور کا سب سے بڑا محافظ عدالت ہے۔ اگر انصاف نہیں ہوگا تو یہ قوم اورملک ترقی کیسے کریگا۔ افراتفری سے تو قوم آگے نہیں بڑھتی۔ جہاں ملک سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی نہیں کر سکتا اسی طرح عدلیہ کی آزادی کے بغیر نہ سیاسی استحکام آ سکتا ہے اور نہ معاشی طور پر بہتر ہو سکتا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ تمام ادارے اپنی اپنی اصلاح کریں۔ بہت کچھ ہو گیا، بہت مداخلت ہو گئی اور بہت زیادتیاں بھی ہو گئیں جس میں مقبول لیڈر کو پھانسی بھی دی گئی جن کو 45سال بعد انصاف ملا۔ یہ زیادتیاں بند ہونی چاہئیں۔ عمران خان کو آج انصاف نہیں مل رہا تو اس کیلئے 45سال کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے آج صبح نشاندہی بھی کی ہے کہ عدالتیں فیصلے کرتی ہیں تو MPO کے تحت گرفتار کر لیا جاتا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ،اسی طرح صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت ہوئی تو میانوالی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بے انصافیاں صرف اور صرف اس وقت بند ہوں گی جب عدلیہ آزاد ہو گی اور مظلوم کی شنوائی ہوگی۔

میں عدلیہ کے معاملات میں بہتری دیکھ رہا ہوں۔ امید ہے 29 اپریل کو فل کورٹ ہوگا جس میں کچھ اور ہونا ہو عدلیہ کی آزادی یقینی بنانے اور مداخلت بند کیے جانے کے اقدامات ضرور ہونگے۔ میری یہ بھی گزارش ہے کہ ماضی کو دیکھے بغیر مستقبل کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ عدلیہ کو پریشرائز نہ کریں اور عدلیہ کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔

کراچی میں جاری قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک دو پلیئرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا، کمیٹی پی ٹی آئی کور کمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹرز کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو پی ٹی آئی نے آگ نہیں لگائی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتہ میں 31 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے فیلڈنگ کوچ حنیف ملک نے کھلاڑیوں کو باؤنڈری پر جمپ لگا کر کیچز کرنے کی خصوصی ٹریننگ کروائی۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ منفرد کرداروں کی تلاش ہمیشہ انکی خواہش رہی ہے، انکا کہنا ہے کہ میں خوش نصیب بھی ہوں کہ مجھے بہت اچھی پیشکش بھی ہوئیں۔

29 سالہ آرچر کہنی کی انجری کی وجہ سے مارچ 2023 سے کسی بھی فارمیٹ میں انگلینڈ کے لیے نہیں کھیلے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی میں مصنوعی ذہانت کا بطور ہتھیار استعمال انتہائی تشویشناک ہے۔

پہاڑ کی چوٹی سے مناظر دیکھنے والے تھے، کھلاڑی ان سے خوب لطف اندوز ہوئے، تصاویر بھی بنائیں۔

پاکستان جنوبی ایشیا میں پاور سیکٹر میں 976 ارب روپے کی سب سے زیادہ سبسڈی فراہم کر رہا ہے۔

تقریب میں مختلف مذاہب اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ملاقات، افطاری اور بریفنگ پر مکمل اعتماد میں لیا گیا۔

QOSHE - منیر احمد خان - منیر احمد خان
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

منیر احمد خان

13 1
06.04.2024

پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کا خواب ہر شخص دیکھتا ہے۔ بدقسمتی سے یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو سکا ۔جس طرح سیاسی پارٹیاں آپس میں لڑتی اور ایک دوسرے کو گرانے کیلئے اداروں کا سہارا لیتی آ رہی ہیں، اسی طرح ججز نے اپنی نوکری پکی رکھنے کیلئے بیرونی دبائو قبول کیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں دبائو قبول کرنے والا جسٹس منیر مشہور ہوا ہے جبکہ انصاف کرنے والے جسٹس کارنیلس کا نام بھی سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے۔ عدلیہ کی تاریخ بے شمار واقعات سے بھری پڑی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عدلیہ 139نمبر پر آتی ہے۔ ان سارے حالات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر پاکستان کی تاریخ رقم کر دی۔ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ کو گزشتہ کچھ عرصہ سے عدلیہ کو دبائو میں ڈال کر فیصلے کرانے کے واقعات لکھ دیئے اور درخواست کی کہ ہماری راہنمائی کی جائے۔

چھ ججوں کا حکومتی اداروں کی طرف سے مداخلت کی نشاندہی کرنا پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔ یہ مداخلت تو ہمیشہ سے رہی لیکن کسی نے برملا نشاندہی نہیں کی۔ ایک طرف حکومتی نمائندوں نے ان ججوںکو بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا تو دوسری طرف ان کو "Hero" قرار دیا گیا۔ پاکستان بھر کے وکلاء ،ججوں کی حمایت میں باہر آ گئے۔ کسی نے انکوائری کمیشن کا مطالبہ کیا تو کسی نے Suomoto کا مطالبہ کیا۔ فل کورٹ اجلاس ہوا جس کے بعد چیف جسٹس اور سینئر جج کی وزیراعظم، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی جس کے نتیجے میں جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا گیا۔ ایک روز بعد جسٹس جیلانی نے معذرت کرلی جس کے بعد سپریم کورٹ نے Suomoto نوٹس لیتے........

© Daily Jang


Get it on Google Play