8 ؍فروری پاکستان کی تاریخ میں رات بارہ بجے کے بعد عوامی دن کے نام سے یاد کیا جائے گا۔جلوس جس کیلئے لوگ خرید کر بلائے اور لائے جاتے تھے، وہ اپنی مرضی سے منتخب ہونے والوں کو سامنے نہ دیکھ کر ہر شہر اور ہر قصبے میں ان سردراتوں میں سڑکوں پر اور خود کو رہنما سمجھ کر جو چاہتے وہ کرتے تھے، وہ گرم کمروں میں بیٹھے ایک دوسرے کی شکلیں دیکھ کر وہ ،جس کو ہم اپنا نوجوان رہنما سمجھتے تھے،عوام کے درمیان بیٹھنے کی بجائے ،امریکی سفیر سے ملاقات کر رہا ہے اور وہ جو یہ سوچ کر ملک میں واپس آئے تھے ان کے تو ہاتھوں کے طوطے اور وہ کبوتر جسے وہ اپنی نشانی سمجھ کر دکھاتے تھے، وہ سب پاکستان کے گلی کوچوں میں ، الیکشن کمیشن کے خلاف اور ہر اس شخص کے خلاف جو ضیاء الحق کے زمانے سے حکومت میں تھے، ان کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں ہیں۔ یہ جذباتیت کی بات نہیں۔ یہ غصے کی بات نہیں ۔ یہ ملک میں چار سو روپے کلو پیاز اور 25روپے کی روٹی کے خلاف، بجلی اور گیس کے ہزاروں کے بلوں کے خلاف ،عوام اپنی خالی جیبوں کے ساتھ سڑکوں پر ہیں او رجس کا نام لینا منع ہے۔ وہ اپنی حماقتوں ، سیاسی کم فہمی اور جلالی وظیفوں کے باعث، زندانی ہے۔ یہ اکیلا کیوں لائق سزا ہے۔ کتنے جاتی امرأ ،زرداری ہائوس،وڈیروں اور سہولت کاروں کے غلام ہیں۔ قوم ان سب کا احتساب چاہتی ہے۔ مگر ایسا احتساب نہیں جو مشرف کرتا تھا۔ ایسا احتساب نہیں جس نے اس ملک کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

اگر قائد اعظم کے بعد، اس ملک میں افراتفری کو چالاکی سے ایوب خان نےمارشل لا لگا کر ختم کیا۔ اس کےبعد یہ نسخۂ کیمیا اب تک کام آتا رہا۔ سیاست دان، خوش ہوتے تھے کہ انہیں بھی کسی نہ کسی طرح حصہ مل جاتاتھا۔ آخر سسک سسک کر یہ قوم 8؍ فروری کو غصے میں بھری ہوئی نکلی۔ یہ غصہ قیدی کی محبت میں نہیں۔ ملک کی بگڑی معیشت میں ان سب سیاست دانوں کو حصہ دار بنتے دیکھنے کے بعد الیکشن سے پہلے کوئی باقاعدہ معاشی نظام بنانے کے بجائے، اپنی اپنی ــ’میں وزیر اعظم ،میں وزیر اعظم‘ کی ڈفلی بجاتے بجاتے آج جب قوم مسلسل ان کے نام سے بیزار احتجاج کر رہی ہے۔ وہ اب بھی بندر بانٹ میں لگے اور آزاد ممبران کو دکھا دکھا کر بریانی کھانے کے وعدے بخش رہے ہیں۔

پنجاب کا خاص طور پر قیام پاکستان سے پہلے یہی کردار تھا کہ جب سکندر حیات، پنجاب کے وزیر اعظم بنے، بعدازاں جب خضر حیات بنے، پنجاب کے لوگ پہلے کہتے ہوئے نکلتے تھے ’’تازہ خبر آئی ہے خضر ہمارا بھائی ہے۔‘‘ اب نقشہ اور ہے، شمالی وزیرستان میں جلوس پر گولیاں ہوں کہ محسن داوڑکو تین گولیاں کہ آزاد ممبران کا اغوا، گرفتاری یا مال دے کر خریداری ، چند بندوں پہ مشتمل یہ پارٹیاں کبھی تین دن میں 9دفعہ جہاز گھما رہی ہیں۔ ایک دوسرے کی چھ ماہ کی حکومت یا سال بھر کی حکومت کے وعدوں کے جال بچھا ئےجارہے ہیں مگر یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ پوری قوم نے ان سیاسی بغچوں کو اصل چہرہ دکھا یاہے۔ سڑک پہ آنے والی خواتین جنہوں نے گھر میں بھوکے بچے سلائے ہیں۔ وہ نوجوان جن کو لیپ ٹاپ دینے کے وعدے کیے جاتے رہے ہیں۔ ان ہی سیاستدانوں سے تنگ آکر پاکستان سے 8لاکھ نوجوان نوکریاں تلاش کرتے کہیں دم گھٹنے اور کہیں کشتی ڈوبنے پہ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ان حالات میں بھی ان کی خوئے حکمرانی نہیں جاتی بلکہ وہ چھٹ بھئیےجو صفحہ ٔ سیاست پہ صرف لفاظی کرتے ہیں،وہ بھی لاہور میں میاں صاحب کی جنت دیکھنے کا شوق لئےخراماں خراماں آکر ہاتھ چوم رہے ہیں۔ اس میں مذہب کے نام لیوائوں کے وہ نام بھی شامل ہیں جو خود کو تحریک کہہ کر لوگوں کو ور غلاتے اور دھرنے دے کر، فوج سے بھی دستخط لے کر اپنی جان بچاتے رہے۔ سب یہ جانتے ہیں کہ ساجھے کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں گر جاتی ہے۔ اب ہو یہ رہا ہے کہ صحافی، اپنی جان بچانے کو وہ لکھنے سے گریز کر رہے ہیں۔ میڈیا پر بھی بزدلی کے بادل ہیں اور اب بھی سرکاری لیپا پوتی والی خبریں یا پھر مظاہرہ کرنے والوں کی گرفتاریاں۔ دراصل یہ سب لوگ ملک سے غربت ختم کرنے کا نہ سوچتے ہیں اور نہ زندگی میں کبھی منصوبہ بندی کی ہے۔ اب ہم سب کے سامنے ہے کہ یہ سو ،سواسو پرانے شعبدہ باز، ریحانہ ڈار جیسی ایک بوڑھی عورت سے بھی ڈر رہے ہیں۔ لوگ ان کی طرح کے جہانگیر ترین جیسے لوگ اور چودھری نثار جیسے اصحاب کی طرح نکل کر عوام کو اور بھی برا فروختہ کر رہے ہیں کہ آگئے ہو، نیا جال لے کر، یہ نیا لبادہ بھی ظاہر کرتا ہے اس دفعہ تو نہ دولت چلی ہے نہ دھونس۔ نہ فرقہ بندی ، نہ لسانی تعصبات بس ایک فیصلہ ۔ آپ کو اور آپ کی اولاد سب کو نئے کپڑے پہن کر جھوٹ بولتے اپنے کانوں سے سنا ہے۔ لکھی ہوئی تقریریں، عوام کی تقدیر بدلنے کے وعدوں سے تنگ آکر، دیامیر سے تھر پارکر اور ٹانک تک عوام بلبلا کر اس وقت نکلے جب موجود سرکار کے ہر کاروں نے بہت سے سیاسی پہلوانوں کے اعداد و شمار کو فنا ہوتے دیکھا تو وہ ہوا جو کوثر نیازی جیسوں نے ضیاء الحق جیسوں کو شہ دلائی تھی اور پاکستان اس مذہبی غار سے اب تک نہیں نکل سکا ہے۔

اس قوم نے پہلی دفعہ زندہ ہونے کا ثبوت دیا۔ قوم، بھٹو صاحب کی پھانسی اور بے نظیر کاقتل تک سہ چکی ہے، کوئی حد ہوتی ہے جبر کی۔ زبردستی قیدی نمبر 804کو ہیرو مت بننے دیں۔ ادھر درخواست ہے آزاد ارکان، ایک دفعہ پھر کسی جال میں نہ آئیں۔ ادھر بیرسٹر گوہر مت اترائیں۔ اس پھیلے ہوئے طوفان کو اپنے مقاصد کیلئے نہیںبلکہ پاکستان کے غریبوں کے دن بدلنے دیں۔ حبیب جالب کی روح بھی خوش ہو جائے گی۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستانی حکام سے موجودہ صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

بلوچستان میں پشتون خوا میپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپیل پر مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی، دکانیں اور کاروبار بند رہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کےحل کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرسکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے، سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے منقسم مینڈیٹ آیا ہے، شہباز شریف کو اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے پاسپورٹ اور نادرا افسران کیخلاف کارروائی کی ہے۔

شراکت اقتدار کے لیے ہاتھ ملانے والی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیتی رہی ہیں۔

سحرش علی، مہوش علی اور ماہ نور علی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں کو بتایا کہ پارٹی نے انہیں وزارتِ عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ سیکٹر ای الیون میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوا ہے۔

221 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 5 وکٹ پر 183 رنز بناسکی۔

جس کورٹ پر آج زینب کو میچ کھیلنا تھا وہ ان کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے، صدر پی ٹی ایف اعصام الحق

خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا سخت گوئی کےلیے شہرت رکھتے ہیں،وہ ماضی میں سیاسی مخالفین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے آئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کےلیے شہباز شریف کو نامزد کردیا ہے۔

QOSHE - کشور ناہید - کشور ناہید
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کشور ناہید

11 1
14.02.2024

8 ؍فروری پاکستان کی تاریخ میں رات بارہ بجے کے بعد عوامی دن کے نام سے یاد کیا جائے گا۔جلوس جس کیلئے لوگ خرید کر بلائے اور لائے جاتے تھے، وہ اپنی مرضی سے منتخب ہونے والوں کو سامنے نہ دیکھ کر ہر شہر اور ہر قصبے میں ان سردراتوں میں سڑکوں پر اور خود کو رہنما سمجھ کر جو چاہتے وہ کرتے تھے، وہ گرم کمروں میں بیٹھے ایک دوسرے کی شکلیں دیکھ کر وہ ،جس کو ہم اپنا نوجوان رہنما سمجھتے تھے،عوام کے درمیان بیٹھنے کی بجائے ،امریکی سفیر سے ملاقات کر رہا ہے اور وہ جو یہ سوچ کر ملک میں واپس آئے تھے ان کے تو ہاتھوں کے طوطے اور وہ کبوتر جسے وہ اپنی نشانی سمجھ کر دکھاتے تھے، وہ سب پاکستان کے گلی کوچوں میں ، الیکشن کمیشن کے خلاف اور ہر اس شخص کے خلاف جو ضیاء الحق کے زمانے سے حکومت میں تھے، ان کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں ہیں۔ یہ جذباتیت کی بات نہیں۔ یہ غصے کی بات نہیں ۔ یہ ملک میں چار سو روپے کلو پیاز اور 25روپے کی روٹی کے خلاف، بجلی اور گیس کے ہزاروں کے بلوں کے خلاف ،عوام اپنی خالی جیبوں کے ساتھ سڑکوں پر ہیں او رجس کا نام لینا منع ہے۔ وہ اپنی حماقتوں ، سیاسی کم فہمی اور جلالی وظیفوں کے باعث، زندانی ہے۔ یہ اکیلا کیوں لائق سزا ہے۔ کتنے جاتی امرأ ،زرداری ہائوس،وڈیروں اور سہولت کاروں کے غلام ہیں۔ قوم ان سب کا احتساب چاہتی ہے۔ مگر ایسا احتساب نہیں جو مشرف کرتا تھا۔ ایسا احتساب نہیں جس نے اس ملک کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

اگر قائد اعظم کے بعد، اس ملک میں افراتفری کو چالاکی سے ایوب خان نےمارشل لا لگا کر ختم کیا۔ اس کےبعد یہ نسخۂ کیمیا اب تک کام آتا رہا۔ سیاست دان، خوش ہوتے تھے کہ انہیں بھی کسی نہ کسی طرح حصہ مل جاتاتھا۔ آخر سسک سسک کر یہ قوم 8؍ فروری کو غصے میں بھری ہوئی نکلی۔ یہ غصہ قیدی کی محبت میں نہیں۔ ملک کی بگڑی معیشت میں ان سب سیاست........

© Daily Jang

Get it on Google Play