We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ٹرمپ جیت گئے یا ہار گئے

10 4 13
09.11.2018

امریکہ میں مڈ ٹرم یا وسط مدتی انتخابات ہوگئے،یوں لگا جیسے انتخابات امریکہ میں نہیں پاکستان میں ہوئے ہیں۔ اس چناؤ میں ملک کی دو جماعتیں آمنے سامنے تھیں،صدر ٹرمپ کی، مالداروں کی ری پبلکن پارٹی اور کھلے ڈھلے لوگوں کی ڈیموکریٹک پارٹی۔ نتیجہ یوں نکلا کہ امریکی پارلیمان، جسے کانگریس کہا جاتا ہے، دو ٹکڑوں میں بٹ گئی۔کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ پر صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی نے اپنی گرفت مضبوط کرلی۔صدر بہت شاد ہوئے۔ وہ خود کو اکثر شاباشی دیتے رہتے ہیں، اس برتری پر بھی انہوں نے اعلان کیا کہ انہیں ’زبردست کامیابی‘ حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے تاریخ رقم کردی ہے کیونکہ وسط مدتی انتخابات میں حکمراں جماعت پہلے سے زیادہ نشستیں نہیں جیت پاتی۔ماہرین کہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اب بھی چوٹی کی اسامیوں پر اپنی پسند کے لوگوں کو مقرر کر سکیں گے۔ اب رہ گیا کانگریس کا نچلا ایوان، جو ایوان نمائندگان کہلاتا ہے، وہاں تو دنیا ہی بدل گئی۔ اس ایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی کوعوام کی اکثریت نے اور خاص طور پر ملک کے نوجوان ووٹروں اور خواتین نے کامیاب کرادیا اور وہ بھی اس طرح کہ یہ پارٹی ملک میں اپنی مرضی چلانے والے حاکم کے ارادوں کی راہ میں رکاوٹ بن سکے گی۔پاکستان کی طرح یہ تو نہیں ہوا کہ فوراً ہی دھاندلی دھاندلی کا شور مچ جاتا البتہ ٹرمپ صاحب نے ایک بات ایسی کہی کہ صاف لگا سنی سنی سی ہے۔ انہوں نے کہا کہ........

© Daily Jang