We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

وزیر اعظم کےلئے کچھ مشورے

6 3 3
09.11.2018

عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد ابھی تک میانوالی نہیں گئے۔گزشتہ روزاُن کے کزن ڈاکٹر اسلم خان کی وفات پر ہم لوگ بڑے پُریقین تھے کہ چین سے واپس پاکستان پہنچتے ہی وہ میانوالی آئیں گے مگر ملکی صورتحال کی گھمبیرتانے شایدانہیں ابھی تک پیچھے مڑکر دیکھنے کا موقع نہیں دیا۔نئے پاکستان کےلئے ایک جنگ ہے کہ جاری ہے۔الحمدللہ معاشی بحران سے تو وہ پاکستان کو نکال لائے ہیں۔عمران خان کے کزن کی فاتحہ خوانی کےلئے میں اور قاسم خان سوری ( ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ) میانوالی پہنچے۔ ان کے کزن کے بیٹےاحمد خان کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی سے بھی ملاقات ہوئی۔گل حمید نیازی کے گھر شہباز خیل گئے۔اظہر نیازی اور اختر مجاز ساتھ ساتھ تھے۔عمران خان کے میانوالی نے قاسم خان سوری کابھرپور استقبال کیا مگر ہرآنکھ اُن سے یہی سوال کررہی تھی کہ عمران خان کب میانوالی آئیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ عمران خان جب میانوالی جائیں گے تو اپنے آبائی گھر ’’عظیم منزل ‘‘ میں بھی ضرور جائیں گے۔وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے عزیز و اقارب سے محبت کرنا اُن پر واجب ہوچکا ہے۔خاندان کی نئی نسل تو خیر اب بھی عمران خان کے ساتھ ہی ہے۔

میانوالی کے لوگ عمران خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ابھی ضمنی انتخابات میں میانوالی شہر کی نشست پر........

© Daily Jang