We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

عمران خان اور آخری خطرناک بازی

27 5 155
09.11.2018

منیر نیازی جیسا تو دور کی بات، اس سے ملتا جلتا بھی نہ کوئی پہلے تھا نہ آئندہ ہوگا۔ منیر کی شاعری توبےمثال اور لازوال ہے ہی، اس کی جملہ بازی بھی لاجواب اور انوکھی ہوتی مثلاً ایک بار کسی کو اوقات سے باہر بلکہ بہت ہی باہر نکلتے اور بڑھکیں بونگیاں مارتے، لاف زنی کرتے دیکھا تو منیر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا.... ’’ہے تو یہ اسکوٹر لیکن ہارن اس کو کسی ٹرک کا لگا ہوا ہے‘‘ مدتوں بعد منیرنیازی کا یہ تبصرہ مجھے تحریک ِ انصاف کے کچھ نوزائیدہ منتخب نمائندوں کو دیکھ کر یاد آرہا ہے جو ہر وقت، ہر جگہ گرم توے پر اچھل کود میں مصروف ہوتے ہیں۔ مزید چند مہینے یا شاید ہفتے یہ پرفارمنس اسی طرح جاری رہی تو لوگ انہیں سنجیدگی سے لینا چھوڑ دیں گے اور پھر ان میں ’’تبدیلی‘‘ آ بھی گئی تو ان کا امیج تبدیل نہیں ہوگا۔ انہیں چاہئے اپنے حال پر رحم کھائیں کیونکہ اس رویہ سے خود انہیں ہی نہیں، ان کی پارٹی اور حکومت کو بھی نقصان ہوگا۔ مخصوص قسم کی گردان سے بچیں، تحمل سے کام لیں اور تعمیری قسم کے موضوعات پرفوکس کریں کیونکہ ایک جمہوری حادثے کے نتیجہ میں ان پر پارلیمنٹیرینز ہونے کی مہر لگ چکی........

© Daily Jang