We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

یمن کو ثالثی کی باضابطہ پیشکش

16 0 1
09.11.2018

اسلامی ممالک، خصوصاً مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں کچھ اندرونی لڑائی جھگڑوں اورکچھ بیرونی طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کے نتیجے میں چھڑنے والی پراکسی وار نے اتنا نقصان پہنچایا ہے کہ مسلم دنیا کے اتحاد و یکجہتی کا جو خواب ستر کے عشرے میں اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے قیام کے وقت دیکھا گیا تھا وہ آج بکھرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ عراق، شام اور لیبیا میں تباہی پھیلانے کے بعد مسلم دشمن قوتوں نے یمن میں خانہ جنگی کے بیج بوئے اور عالم اسلام کے دو اہم ترین ملکوں سعودی عرب اور ایران کو ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا۔ انڈونیشیا اور سوڈان میں تقسیم کی راہیں ہموار کرنے، افغانستان کو میدان جنگ بنانے، پاکستان میں دہشت گردی کے مسائل پیدا کرنے اور ترکی کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں اس کے علاوہ ہیں۔ یمن کا تنازع فی الوقت ساری اسلامی دنیا کی توجہ اور تشویش کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ اس میں ایران اور سعودی عرب کے فریق بننے کی وجہ سے اس کی حساسیت........

© Daily Jang