وقت نے ثابت کر دیا ہے محترمہ بینظیر بھٹو کو اندرونی اور بیرونی کے علاوہ اپنوں اور پرائیوں کی سازش کے تحت انتہائی محتاط منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا تھا جس کی ابتداء پاکستان پہنچنے سے بہت پہلے تیار کرلی گئی تھی لیکن حالات کو بھانپنے اور ماحول کے مدوجزر پر نظر رکھنے والے گزرتے باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیتے ہیں اور آنے والے خطرات کا اندازہ کر لیتے ہیں۔یہی کچھ محترمہ بینظیر بھٹو کے گرد بچھائے جانے والے جال سے ہوگیا تھا۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کو 16 برس ہوگئے لیکن اس اندہناک قتل کے واقعہ کی رپورٹنگ اور کے بعد رونما ہونے والے تمام واقعات آنکھوں میں موجود ہیں خصوصاً قتل کے بعد کس انداز میں تحقیقات کا رخ تبدیل کیا گیا اور واقعات کو اندھیری گلیوں اور بند راستوں میں دھکیل دیا گیا۔

اس قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کرنے والے طاقتور طبقہ یا گروہوں نے تمام حقائق مسخ کرکےعوام کے سامنے پیش کرکے سرخرو ہونے کی کوششیں لیکن وقت نے اصل حقیقت کھول کر سب کے سامنے رکھ دی۔

بڑی اور بنیادی سوال یہ ہے کہ متنازعہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے بینظیر بھٹو کے قتل کے کی سازش کے مرکزی کردار پانچ ملزموں ۔شیر زمان، اعتزاز شاہ، حسنین گل اور قاری عبدالرشید کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کیا لیکن عدالت دس سال کے طویل عرصہ تک مقدمہ کی سماعت کی لیکن استغاثہ ایسے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا جن کی بنیاد پر انہیں سزا دی جاسکتی ہو۔انجام کار عدالت نے تمام ملزموں کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا جس کا مطلب یہ ہے کہ رہا کئے گئے ملزم مجرم نہیں تھے بلکہ مجرم کوئی اور تھے جنہیں تلاش کرنا اور گرفتار کرنا تحقیقاتی اور تفتیشی ٹیموں کی ذمہ داری ہے لیکن کیا انہوں نے اس جانب توجہ دی کہ اصل مجرم آزاد گھوم رہے ہیں۔ان اداروں نے اس بارے میں بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے کہ بینظیر بھٹو کو نشانہ بنانے کے لئے دوسرا دھماکہ کرنے کے لئے آنے والا دہشتگرد اکرام اللہ محسود جس کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین سے ہے، کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔تحقیقات اور شواہد بتاتے ہیں کہ اکرام اللہ محسود جو خودکش دھماکہ کرنے والے سعید عرف بلال کے ساتھ بی بی کے بچ جسنے کی صورت میں دوسرا دھماکہ کرنے آیا تھا، اس وقت زندہ ہے اور افغانستان میں تحریک طالبان شہریار گروپ کی حفاظت میں ہے۔کیا اسے گرفتار نہ کرنا منصوبے کا حصہ ہے؟ جیسے بی بی کی شہادت کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے معاملہ کو متنازعہ بنانے اور تحقیقات کا رخ موڑنے کے لئے یہ دعویٰ کر دیا کہ بینظیر بھٹو کی موت گولی لگنے سے نہیں بلکہ لیور لگنے سے واقعہ ہوئی تھی۔

تحقیقات کے دوران کچھ اہم انکشافات سامنے آئے اور اس کے ساتھ ساتھ اس دوران کچھ حیران کن واقعات رونما ہوئے جن کی مددسے کسی حد تک نتیجے پر پہنا جاسکتا تھا تاہم کسی حتمی اور مستند نتیجے پر پہنچنے کے مجموعی امکانات انتہائی مایوس کن تھے۔ ملکی تاریخ میں ہونے والے دیگر اہم شخصیات کے قتل کی طرح بے نظیر بھٹو کے قتل کا معمہ حل ہونے کے امکانات انتہائی کم نظر آ رہے تھے لیکن تحقیقات کا یہ معمہ حل کرتے نظر آ رہے تھے اور اب بھی یہ امید تھی کہ تحقیقات کی جاری رفتار انہیں کسی حتمی نتیجے تک لے جاسکتی ہے۔ پیچیدہ واقعاتی و مادی ثبوتوں سے اخذ شدہ نتائج کچھ مخصوص شخصیات کی طرف اشارہ کرتے تھے لیکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن کے مطابق کوئی بھی انکشاف انتہائی سخت راہ عمل کا باعث بن سکتا تھا۔

بینظیر بھٹو کے قتل کے منصوبے پر 18اکتوبر 2007 کو ہی ہو گیا تھا جب ان سازشی قوتوں نے کارساز میں کئی خودکش حملوں اور سینکڑوں کارکنوں کی قربانیوں کے ذریعے استقبال سے کیا جب منع کرنے کے باوجود وہ جلاوطنی ختم کر کے واپس وطن لوٹی تھیں۔ لیکن راولپنڈی کے لیاقت باغ میں اس منصوبے کی تکمیل کرکے قتل کے مصمم ارادے کا اظہار کیا۔اس سے قبل دبئی ائرپورٹ پر یو-اے-ای کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات اور بی بی کو ان حالات میں پاکستان جانے سے روکنا اس بات کا اشارہ تھا کہ قتل کی یہ سازش عالمی سطح پر تیار کی گئی تھی۔اس کے بعد 26 دسمبر 2007 کی نصف شب اس وقت کے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل ندیم تاج نے بینظیر بھٹو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور لیاقت باغ کے جلسہ میں جانے سےمنع کرتے ہوئے انہیں خطرات دے آگاہ کیا جو اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کے حساس ادارے بھی اس منصوبے سے باخبر تھے ۔اس ملاقات میں بی بی کے سیکیورٹی کے انچارج رحمان ملک بھی موجود تھے۔ایک موقع پر رحمان ملک سے جب دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہاں میٹنگ ہوئی اور میں اس میں شامل تھا، گفتگو ساسی معاملات تک محدود رہی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی کو لاحق خطرات یا لیاقت باغ راولپنڈی میں اگلی صبح ہونے والےجلسے میں سیکیورٹی معاملات جیسے کوئی امور ملاقات میں زیر بحث نہیں آئے تھے۔ لیکن بعد میں حکومتی سطح پر اس بات کی تصدیق ہو گئی تھی کہ آئی ایس آئی چیف بی بی کو جلسے میں شرکت سے منع کرنے آئے تھے۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کینال روڈ پر واقع نجی اسپتال پر مبینہ طور پر دھاوا بول دیا، پولیس اہلکاروں نے عملے پر تشدد کیا، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ملک لیاقت کو او ایس ڈی بنادیا۔

ٹیلی وژن، ریڈیو اور اسٹیج کے معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 18 اور صوبائی اسمبلی کی 40 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، جہانگیر ترین، ملتان اور لودھراں، علیم خان، عون چوہدری لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

سانتا کلاز آج رات کھلونے لائیں گے، چپکے سے بچوں کے سرہانے رکھ جائیں گے، کل سب خوشیاں منائیں گے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام لگادیا۔

”دل کا رشتہ“ ایپ نے زیادہ وزن سے پریشان لڑکی کا بھی جوڑ ملا دیا۔

لاہور میں نواز شریف، بلاول بھٹو سمیت دیگر امیدواروں کے کا غذات نامزدگی جمع کراوئے گئے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نظریاتی نے بلوچستان کی 11 قومی اسمبلی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سب پر بازی لے گئے، جنہوں نے چور چور کا شور مچایا، لیکن اُ س نےخود چوری کی انتہا کر دی، بانی پی ٹی آئی اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں، پرویز خٹک

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ سرگودھا کے حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نےالیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) سے آرمی کی خدمات حاصل کرنے کی گزارش کردی۔

انسانی حقوق کے معاملے میں دنیا تجارتی مفادات پر چلتی ہے، عالمی شہرت یافتہ اداکارہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ نے جبالیا کیمپ میں اسرائیلی فوج پر حملہ کیا۔

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر طاہرہ اورنگزیب کو پہلی اور مریم اورنگزیب کو تیسری ترجیح قرار دیا ہے۔

QOSHE - شکیل انجم - شکیل انجم
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

شکیل انجم

16 1
25.12.2023

وقت نے ثابت کر دیا ہے محترمہ بینظیر بھٹو کو اندرونی اور بیرونی کے علاوہ اپنوں اور پرائیوں کی سازش کے تحت انتہائی محتاط منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا تھا جس کی ابتداء پاکستان پہنچنے سے بہت پہلے تیار کرلی گئی تھی لیکن حالات کو بھانپنے اور ماحول کے مدوجزر پر نظر رکھنے والے گزرتے باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیتے ہیں اور آنے والے خطرات کا اندازہ کر لیتے ہیں۔یہی کچھ محترمہ بینظیر بھٹو کے گرد بچھائے جانے والے جال سے ہوگیا تھا۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کو 16 برس ہوگئے لیکن اس اندہناک قتل کے واقعہ کی رپورٹنگ اور کے بعد رونما ہونے والے تمام واقعات آنکھوں میں موجود ہیں خصوصاً قتل کے بعد کس انداز میں تحقیقات کا رخ تبدیل کیا گیا اور واقعات کو اندھیری گلیوں اور بند راستوں میں دھکیل دیا گیا۔

اس قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کرنے والے طاقتور طبقہ یا گروہوں نے تمام حقائق مسخ کرکےعوام کے سامنے پیش کرکے سرخرو ہونے کی کوششیں لیکن وقت نے اصل حقیقت کھول کر سب کے سامنے رکھ دی۔

بڑی اور بنیادی سوال یہ ہے کہ متنازعہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے بینظیر بھٹو کے قتل کے کی سازش کے مرکزی کردار پانچ ملزموں ۔شیر زمان، اعتزاز شاہ، حسنین گل اور قاری عبدالرشید کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کیا لیکن عدالت دس سال کے طویل عرصہ تک مقدمہ کی سماعت کی لیکن استغاثہ ایسے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا جن کی بنیاد پر انہیں سزا دی جاسکتی ہو۔انجام کار عدالت نے تمام ملزموں کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا جس کا مطلب یہ ہے کہ رہا کئے گئے ملزم مجرم نہیں تھے بلکہ مجرم کوئی اور تھے جنہیں تلاش کرنا اور گرفتار کرنا تحقیقاتی اور تفتیشی ٹیموں کی ذمہ داری ہے لیکن کیا انہوں نے اس جانب توجہ دی کہ اصل مجرم آزاد گھوم رہے ہیں۔ان اداروں نے اس بارے میں........

© Daily Jang


Get it on Google Play