آگ کا دریا
یادش بخیر‘ مئی 2023 ءکی بات ہے کہ ضروریات زندگی کی قیمتوں میں 38 فیصد اضافہ ہوا جو مہنگائی کے ہاتھوں پریشان خاندانوں کے لئے صدمہ تھا اور اِس سے متوسط طبقے کے مالی استحکام کو دھچکا لگا‘ یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ صرف ایک سال میں گندم کے آٹے کی قیمت میں 99فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ صرف ایک سال میں انڈوں اور چاول کی قیمتوں میں بالترتیب 90 فیصد اور 85فیصد اضافہ ہوا تھا۔ وہ سیاہ دن تھے‘ ایک ایسا وقت جب روزمرہ ضروریات کی قیمتیں ظلم سے تعبیر کی جاتی تھیں اور درحقیقت وہ ایک آگ کے دریا میں گزرنے جیسا تھا۔ مئی 2023ءمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 64فیصد اضافہ ہوا۔ وہ انتہائی مشکل وقت تھا۔ گیس کی قیمتوں میں 63فیصد اضافہ کیا گیا جس سے مصائب بڑھے۔ بجلی کی قیمتوں میں 59فیصد اضافہ ہوا اور ایسی مشکلات جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں اور یہ سب........
© Daily AAJ
visit website