سعودی عرب: سبق آموز مثال
پاکستان کی قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی خریداری میں سعودی عرب‘ قطر اور متحدہ عرب امارات نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور فیصلہ ساز ’پی آئی اے‘ کی فروخت پر غور کر رہے ہیں لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ممالک کی قومی ائرلائنز کو اصل میں ’پی آئی اے‘ ہی نے قائم کیا تھا اور انہیں پروان بھی چڑھایا لیکن ’پی آئی اے‘ وقت کے ساتھ خاطرخواہ ترقی نہ کر سکی اور قومی خزانے پر بوجھ بن گئی۔ حیرت انگیز و دلچسپ بات یہ ہے کہ سعودی عرب حکومت نے حالیہ چند برسوں کے دوران سیاحت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس نے نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے صرف ایک سال (دو ہزار تیئس) کے دوران چھیاسٹھ ارب ڈالر آمدنی حاصل کی۔ اس کے برعکس پاکستان نے اسی سال (دو ہزار تیئس) میں صرف 1.3 ارب ڈالر سیاحت سے کمائے جبکہ پاکستان کے پاس دنیا کی دس بلند ترین چوٹیوں میں سے دو موجود ہیں اور سیاحت کے دیگر مقامات غیرملکی اور ملکی سیاحوں کے لئے اضافی کشش رکھتے ہیں۔ برف سے ڈھکی چوٹیوں سے لے کر دلکش وادیوں تک پاکستان کے قدرتی عجائبات دنیا بھر میں مہم جوؤں کو اپنی طرف........
© Daily AAJ
visit website