معاشی کمال : سری لنکا کی مثال
سری لنکا کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے‘ ملک کا مثبت منظر 2 سال دیکھی گئی ’معاشی افراتفری‘ سے یکسر مختلف ہے‘ سری لنکا کو درپیش اقتصادی چیلنجز انتہائی سنجیدہ نوعیت کے تھے لیکن انہیں حل کیا جاسکتا تھا مگر سری لنکن حکومت نے یکے بعد دیگرے سیاسی مفاد کے فیصلے کرکے معاشی بحران کو مزید بگاڑ دیا اور یوں ملک دیوالیہ ہوگیا اور دنیا نے دیکھا کہ کس طرح معاشی بحران تیزی سے سیاسی بحران کی صورت اختیار کر گیا۔ ملک گیر احتجاج ہوئے۔ صدر کو استعفیٰ دینا پڑا اور پھر وہ تصویر سامنے آئی جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی کہ سری لنکن قوم نے کولمبو میں ایوانِ صدر پر قبضہ کرلیا۔ لوگوں کو شاید یاد نہ ہو لیکن سر ی لنکا کی اس بدقسمت صورتحال کو پاکستان میں بہت قریب سے دیکھا گیا ‘اب یہ تمام افراتفری تاریخ کا حصہ معلوم ہوتی ہے کیونکہ سری لنکا کے ساحل سے ٹکراتی لہریں اب سکون اور اطمینان کا پیغام دے رہی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق مہنگائی کی شرح ستر فیصد سے 5.9فیصد تک آچکی ہے جبکہ ڈیڑھ سالہ بحران کے بعد اب سری لنکن معیشت پھل پھول رہی ہے۔ معاشی حالت میں یہ تبدیلی شاید کچھ لوگوں کو اس بات پر آمادہ کرسکے کہ استحکام کا حصول ہمیشہ سے ممکن تھا۔ جس طرح پانی کی بوتل کو خوب ہلانے کے بعد ایک جگہ رکھ دیا جائے تو پانی ٹھہر جاتا ہے بالکل اسی طرح افراتفری کی لپیٹ میں آیا نظام بھی بالآخر حل ہوسکتا ہے۔ سری لنکا کی شاندار و بے مثال معاشی بحالی صدر رانیل وکرماسنگھے کی زبردست قیادت کے بغیر........
© Daily AAJ
visit website