مخلوط حکومت کی مجبوریاں
پارلیمانی جمہوریت میں حکومتی معاملات میں ضرور رخنہ پڑتا ہے اگر اسمبلی میں کسی ایک سیاسی جماعت کی اکثریت نہ ہو اور وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کو مخلوط حکومت چلانے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین کی فراہم کردہ بیساکھیوں کی ضرورت پڑے‘ہمارے سیاسی کلچر میں مخلوط حکومت میں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو اکثر مخلوط حکومت میں شامل پارٹیوں کی سیاسی بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ظاہر ہے وہ اپنے منشور پر کما حقہ عمل درآمد نہیں کر پاتیں‘ لگ یہ رہا ہے کہ ملک میں حالیہ جنرل الیکشن کے نتائج کی روشنی میں جو حکومتیں مرکز اور صوبوں میں بر سر اقتدار آئیہیں ان کو شاید کھل کر کام کرنے کا موقع نہ مل سکے جو پھر اس ملک کے عوام کی واقعی بد قسمتی ہو گی ‘تجربہ یہ بتاتا ہے کہ مندرجہ بالا حالات میں صوبوں اور مرکز میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی تقرری میں بھی صوبوں اور مرکز میں چپقلش رہتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وزرائے اعلیٰ اپنی........
© Daily AAJ
visit website