بھارت : ”مشن ٹیک اوور“
بھارت میں قومی انتخابات ہونے والے ہیں اٹھارہویں لوک سبھا کے 543 ارکان کے انتخاب کےلئے 19 اپریل 2024ءسے یکم جون 2024ءتک عام انتخابات ہوں گے جیسا کہ خود بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ سیاست دانوں نے وضاحت کی ہے کہ ’بی جے پی‘ مشن ٹیک اوور پر ہے اور توقع ہے کہ چارسو سے زیادہ نشستیں جیت کر آئین میں ترمیم کرنے کا آئینی اختیار رکھتی ہے بھارت کی سیاست اور انتخابات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال حراست میں ہیں تین میں سے دو الیکشن کمشنروں کا انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی ترجیح کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ الیکٹورل بانڈز سے متعلق تنازعہ بھی موجود ہے جسے تاریخ کے سب سے بڑے تنازعات (گھوٹالوں) میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور پراسرار طور پر اِس کی میڈیا کوریج بھی نہیں ہو رہی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا ہے حزب اختلاف کی جماعتیں انتخابی مہم چلانے کے قابل نہیں ہیں‘ سال دوہزارچوبیس کے انتخابات سے ٹھیک پہلے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اپوزیشن جماعتوں پر بڑے جرمانے عائد کئے ہیں‘ پورے بھارت میں حزب اختلاف کے اُمیدواروں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) (نیب جیسا ادارہ) اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ دونوں سے نوٹسز مل رہے ہیں۔ حزب اختلاف کی بڑی جماعتیں اشتہارات شائع نہیں کر سکتیں مودی حکومت اپنے........
© Daily AAJ
visit website