ٹیکنالوجی برائے جنگلات
جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب میں کرہ¿ ارض کے ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں جنگلات کے کردار کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ رواں برس کیلئے جنگلات کے دن کا موضوع ”جنگلات اور جدت: ایک بہتر دنیا کیلئے نئے حل“ رکھا گیا ہے۔ اس موضوع کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ جنگلات کی حفاظت کیلئے تکنیکی حل کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جنگلات کے رقبے کی صحت مند اور تیز رفتار ترقی یقینی بنانے کیلئے بہت سے جدید تصورات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ پہلی ضرورت‘ جیو میپنگ کی ہے۔ جس کا استعمال کسی علاقے یا ملک میں جنگلات کے صحیح رقبے کی پیمائش کرنے کیلئے کیا جاسکتا ہے‘ اس طرح کی معلومات ممالک کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی‘ اپنے اہداف کے تعین اور جنگلات کے تحفظ پر مبنی منصوبوں کو نافذ کرنے کیلئے عالمی مالی مدد حاصل کرنے کیلئے اہم ہوتی ہیں۔ جدید سینسرز کیساتھ ڈرونز کے استعمال سے جنگلات کے رقبے کی نشاندہی کرنے میں مدد مل سکتی ہے جنہیں ٹمبر مافیا کی جانب سے غیر قانونی طور پر کاٹا جا رہا ہے یا نقصان........
© Daily AAJ
visit website