سوشل میڈیا : وسائل اور مسائل
امریکی قانون سازی کے دو اہم دھڑوں ڈیموکریٹکس اور ری پبلکنز کے درمیان اتفاقِ رائے غیرمعمولی ہے اور بدنامِ زمانہ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کا قانون امریکی ایوانِ نمائندگان سے بآسانی منظور ہونا حیران کن امر ہے۔ اِس قانون کی حمایت میں 352 جبکہ مخالفت میں 65 ووٹ ڈالے گئے ا±ور اِسے دوطرفہ حمایت حاصل رہی جبکہ امریکہ کے اہم مسائل (جیسا کہ صحت کی سہولیات کی کم قیمت پر فراہمی‘ طلبہ کے لئے قرضوں کی معافی یا یوکرین کی نہ ختم ہونے والی جنگ کو وسائل فراہم کرنے جیسے امور) کو بہت ہی کم ایسی توجہ ملتی ہے۔مذکورہ مسودہ¿ قانون میں ٹک ٹاک کے مالکان بائی ٹیڈنس کو ستمبر تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹاک ٹاک فروخت کرنے کا کہا گیا ہے ورنہ اسے امریکی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بل پیش کرنے والوں نے اس کا جواز بتایا کہ چینی حکومت امریکا میں ٹک ٹاک کے تقریباً سترہ کروڑ صارفین کے کوائف (ڈیٹا) تک رسائی حاصل کرسکتی ہے اور الگورتھم کو اپنے حق میں ’تبدیل‘ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ یوں وہ اس مواد کو کنٹرول کرتے ہیں جو امریکی ٹک ٹاک صارفین دیکھتے ہیں۔ نینسی پلوسی اور دیگر امریکی قانون سازوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بات قومی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ ہے جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔امریکہ کی جانب سے اِسے چین کے خلاف اقدامات کی ایک کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس میں بحیرہ¿ جنوبی چین میں اپنی جگہ بنانا اور ’چینی اثرورسوخ محدود رکھنے‘ کے مقصد کے تحت چین مخالف........
© Daily AAJ
visit website