سیاست اور ناقابل اعتبار موسم
مارچ کا مہینہ جو کبھی بہار کا مہینہ ہوا کرتا تھا اب کی دفعہ سردی کھا گئی ‘موسمیاتی تبدیلی نے کیا کیا رنگ نہیں دکھایا ایسے موسم کو ملک کے بڑے بوڑھوں نے اس سے پہلے کبھی بھی نہ دیکھا تھا ‘ محکمہ موسمیات والے تو امسال موسم گرما میں شدید گرمی کی پیشنگوئی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وطن عزیز کے شمال میں گلیشیرز کے پگھلنے سے ملک کے دامانی علاقے میں سخت سیلابی ریلوں کا بھی کہہ رہے ہیں‘ جس طرح کہ ملک کا موسم بے ہنگم اور نا قابل اعتبار ہو گیا ہے بالکل اسی طرح ملک کی سیاسی فضا کا بھی یہی حال ہے ‘آئیے ایک نظر چند تازہ ترین اہم ملکی اور عالمی معاملات پر ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہیں۔ کوئی بھی کھیل ہو‘ ٹیم کے کپتان کو بار بار تبدیل کرنا ٹیم کی کارکردگی کو جہاں متاثر کرتا ہے وہاں کپتان کی خود اعتمادی کو بھی زک پہنچاتا ہے‘ بابر اعظم کو ہٹا کر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان لگانا اور پھر........
© Daily AAJ
visit website