یہ وقت ہے شگفتن ِ گل ہائے ناز کا
ادب و ثقافت کو فروغ دینے کےلئے پشاور میں واحد بڑا تفریحی مرکز نشتر ہال ہے 80 کی دہائی کے وسط میں اسکی تعمیر مکمل ہوئی اور ایک معروف و معتبر سیاسی سماجی اور ادب و ثقافت سے جڑے ہوئے پشاور ی سپوت سابق گورنر پنجاب سردار عبد الرب نشتر کے نام پر اس مرکز کا نام نشتر ہال رکھاگیا‘ہر چند اسکی تعمیر کا سبب اس وقت کے گورنر سرحد ( خیبر پختونخوا)فضل حق کا پشاور عجائب کے گھر کے پیچھے واقع اباسین آرٹس کونسل کے دفتر اور اوپن ائیرہال کا دورہ تھا جس کے بعد انہوں نے موجودہ نشتر ہال کی تعمیر کےلئے اباسین آرٹس کونسل کو فنڈز مہیا کئے جو بعد ازاں پی ڈی اے کو منتقل کر دئیے گئے تاکہ وہ اسے اپنی نگرانی میں مکمل کرائے، اس کے بعد کی کہانی میں مختلف موڑ آئے اور اباسین آرٹس کونسل پشاور کو دفتر کےلئے ا س کے ا حاطہ میں دو ایک کمرے تو ضرور دئیے گئے لیکن باقی کا انتظام و انصرام محکمہ ثقافت نے ایک نو تشکیل کردہ سرحد آرٹس کونسل کے سپرد کر کے اباسین آرٹس کونسل کو ایک طرح سے بے دخل کر دیا تھا، ا س ادبی و ثقافت کے بڑے مرکز میں سرگرمیوں کا آغاز اس وقت کے سیکرٹری کلچر احمد نواز شنواری کی دلچسپی سے ایک عالی شان میوزک شو سے ہوا ، چونکہ مجھے اس تاریخی شو کی نظامت کا اعزاز حاصل ہو ا تھا تو اسے یادگار بنانے کی اپنی سی بہت سعی کی، اس کےلئے مقامی مقبول ترین فنکاروں مہ جبیں قزلباش اور گلریز تبسم کے ساتھ ساتھ لاہور سے معروف و مقبول فنکار فریدہ خانم اور مہدی حسن کو بھی بلایا، جس کے بعد نشتر ہال تفریحی........
© Daily AAJ
visit website